jcm-logo

آج کا پیغام – دعا ہمیں خدا سے جوڑتی ہے

متی 21 باب 22 آیت: ” اور جو کچھ دُعا میں ایمان کے ساتھ مانگو گے وہ سب تم کو ملے گا "۔

دُعا ایک ایسا عمل ہے جو ہمیں خدا سے روحانی طور پر جوڑتا ہے. یہ ایک ایسا رابطہ ہے جو سیدھا ہمارے اور خدا کے درمیان ہوتا ہے. اس عمل میں بڑی قوّت ہوتی ہے کیونکہ صرف یہ ہی ہماری آواز ہمارے نجات دہندہ تک پہنچاتی ہے. دُعا کے ذریعے ہی ہم اپنی ساری مشکلات کو خدا کے حضور رکھ کر اس سے ان کا حل مانگتے ہیں. خداوند کہتا ہے کہ دُعا ایمان کی مضبوطی کے ساتھ مانگو اور یقین رکھو کے جو کچھ تم نے مانگا وہ پا لیا. ہمارے لبوں سے نکلنے والا ہر ایک لفظ خدا سنتا اور سمجھتا ہے، بس ایمان سے مانگنا ضروری ہے تاکہ اس دُعا کی قبولیت ممکن ہو. دعا ایک روحانی سکون بھی ہے جو بے چین دلوں کو راحت دیتی ہے. جب بھی ہم مشکل صورت حال میں اپنے خدا کو پکارتے ہیں وہ ہماری سنتا ہے اور ہمیں مصیبتوں سے نکالتا ہے. دل، یقین اور سچائی سے مانگی دعا کبھی ضایع نہیں جاتی ہے. پس جو بھی مانگو اس یقین سے مانگو کہ جو ہم نے اپنے آسمانی بے انتہا پیار کرنے والے باپ سے مانگا وہ ہم نے پا لیا. آمین!