jcm-logo

دعا کی عرض

زندگی صحرا میں ریت کے طوفان جیسی ہے. زندگی دکھ ، مشکلات  ، ناکامیوں اور  خفگی سے بھری ہے  جو ہمیں سیدھی راہ دیکھنے سے روکتی ہے اور اندھا کرتی ہے

لیکن کوئی بھی مسلہ ہو ہمیں خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ خدا ہر وقت ہمارے ساتھ ہے. ہمیں جس روشنی کی تلاش ہے وہ ہمارے اپنے اندر موجود ہے. ہمیں صرف خود کو اس قابل بنانا ہے کہ ہم میں وہ روشنی چمک سکے

جب کہ بعض اوقات اکیلے لڑنا ہمیں بہت کمزور اور ہار ماننے پر مجبور کر دیتا ہے. اسی لیے ہماری منسٹری آپ کی مدد اور حمایت کرنا چاہتی ہے جہاں بھی اور جیسے بھی ہو سکے. آپ  اپنی مشکلات ہمیں بتا سکتے ہیں, اگر کوئی راستہ نہ نکلا تو ہم خدا سے آپ کے لئے دعا ضرور کریں گے تاکہ وہ آپ کے لیے راستے کھول سکے. خدا کے اپنے اصول ہیں اور وہ جانتا ہے کہ کس طرح کسی کو کسی دوسرے کی مدد کے لیے استمال کرنا ہے. یقینی طور پر اس کے پاس آپ کے لیے بھی کوئی راستہ ہو گا. ہم آپ کی زندگی کی مشکلات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور آپ کی مدد کرنا چاھتے ہیں  تاکہ آپ اپنی لڑائی خود لڑ سکیں

چاہے آپ مسیحی، ہندو، مسلمان ، بدھا یا کسی بھی  مذہب سے تعلق رکھتے ہوں ہمیں  اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم سب ایک ہیں اور ہم سب کو ایک خدا نے بنایا ہے. ہم ہر ایک کے لیے دعا کریں گے. آپ ہمیں اپنی دعائیہ درخواستیں بھیج سکتے ہیں. خداوند یسوع مسیح سب کو شفا دیگا کیونکے اس نے ہمارے گناہوں کی خاطر جان دی. وہ اب بھی شفا دیتا ہے اس کو جو اس سے شفا مانگتا ہے اور اس پر ایمان لاتا ہے. صرف اسی کے پاس طاقت ہے جو ہمیں شیطان کی غلامی سے چھڑوا سکتی ہے. اسے اپنی ضروریات بتائیں اور اور وہ آپ کے لئے سب مہیا کرے گا. آمین

ہم سے رابطہ کیجئے jesuschristformuslims@gmail.com