jcm-logo

روزگار کے لئے خداوند سے دعا

روزگار کے لئے خداوند یسوع ال مسیح سے دعا - مسیحیت کی دعائیں - خدا کے حضور

روزگار کے لئے خداوند سے دعا 

ابدی اور ہمیشہ رہنے والے خدا اس کام کو مجھے دلا جو تو نے میرے لئے مقرر کیا ہے

اے خداوند تو جانتا ہے جن چیزوں کی مجھے ضرورت ہے

خداوند میری مدد کر اور مجھے ایمان داری سے روزی کمانے کا فضل بخش جو تو نے میرے لئے رکھا ہے 

اور خداوند میں اس کام سے نفرت نہ کروں جو چھوٹا ہو

اور میری مدد کر تا کہ میں اسے اچھے طریقے سے کرتے ہوئے تجھے خوش کر سکوں

خداوند میں تیری اس عظیم کائنات کا حصّہ ہوں جو تو نے بنائی ہے

مجھے یہ روزگار عنایت کر تا کہ میں اپنی ضرورت کو پورا کر سکوں اور ان لوگوں کی بھی جو مجھ سے توقع رکھتے ہیں

اے خداوند مجھے اس قابل بنا کہ میں ان لوگوں کی بھی مدد کر سکوں جو پریشان اور ضرورتمند ہیں

پیارے خداوند میری دعا سن اور قبول کر

مسیح خداوند کے وسیلہ سے۔ آپ مسیح میں آگے بڑھتے جائیں اور اُس پر ایمان اور بھروسا رکھتے ہوئے خداوند سے مانگیں۔ خداوند آپ سب کو اپنی برکات سے نوازے اور آپ کو زندگی کی تمام خوشیاں عطا کرے اور آپ سب کی تمام مشکلات کو دور کرے۔ آمین!