jcm-logo

مسیح نے مجھے کیسے بدلہ!

مسیِح کے ساتھ سفر کی شروعات۔ بہت سال پہلے جب میں نے شروعات میں مسیحیت قبول کی تو میری زندگی بہت سے گناہوں سے بھری ہوئی تھی جن کے بارے میں مجھے پتا تھا کہ یہ خدا کو نہ پسند ہیں۔ میں اپنے آپ کو بدلنا چاہتا تھا لیکن میرا مسئلہ یہ تھا کہ میرے اندر گناہوں سے دور ہونے کے لئے روحانی طاقت نہیں تھی۔ میں نے اپنی زندگی میں اپنے آپ کو بدلنے کی بہت کوشش کی اور مختلف حل بھی ڈھونڈنے کی کوشش کی، لیکن کوئی حل نہ ڈھونڈ پایا۔ میں ویسے ہی زندگی گزارتا رہا جیسے میں گزار رہا تھا۔

البتہ، ایک دن میں اِن سب برائیوں سے بچ گیا اور مسیِح میری زندگی میں آئے، میرا دل بلکل بدل گیا۔ تو میں نے اُس وقت جانا کہ خدا مجھ میں نیک خواہش اور اپنی طاقت پیدا کر رہا ہے کہ میں اپنی زندگی بدل سکوں۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کو اچھا بنانے اور بدلنے کے لئے روح القدس کی ضرورت ہے۔ وہ ایک ایسا لمحہ تھا جس میں میں مسیحی بن گیا، جس میں خدا باپ نے مجھے روح القدس دیا تاکہ وہ ہمیشہ کے لئے میرے اندر رہ سکے، جو ہمیں وہ سب دیتا ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اپنی زندگی کو ایک رحانی طور پر بدل سکیں۔ روح القدس کی مدد اور طاقت کے ذریعے، خدا ہمارے اندر سے تمام بُری عادتیں، کمزوری دور کر دیتا ہے اور ہمیں اتنی طاقت دیتا ہے کہ ہم خدا میں ایک نئے شخص بن جائیں۔

روح القدس نہ صرف ہمیں روحانی خیالات عطا کرتا ہے بلکہ وہ ہمیں اِس کے لئے قوت بھی دیتا ہے کہ ہم اُن پر عمل کر سکیں۔ جب ہم اپنی زندگیاں خداوند کے حوالے کرتے ہیں تو روح القدس ہمیں سچائی کی راہ دکھاتا ہے۔ جب روح القدس ہمارے اندر رہتا ہے تو ہمارے اندر یسوع مسیح کو جاننے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ یہ سب خدا کی طرف سے ہوتا ہے جب روح القدس ہمیں بائبل کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔

جیسے ہی ہم بائبل کو سمجھتے ہیں، تو ہم اُن چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں جن سے خدا خوش اور ناراض ہوتا ہے۔ جیسے ہی ہم بائبل پڑھتے ہیں، تو روح القدس ہمارے اندر خدا کو خوش کرنے کی خواہش پیدا کرتا ہے اور اُن برائیوں سے ہمیں روکتا ہے جن سے خدا کو نفرت ہے۔

2 کرنتھیوں 5 باب 17 آیت: ” اِس لئے اگر کوئی مسیِح میں ہے تو وہ نیا مخلوق ہے۔ پُرانی چیزیں جاتی رہیں۔ دیکھو وہ نئی ہوگئیں”۔

کیا آپ مسیِح میں اپنے آپ کو لانا چاہتے ہیں تاکہ وہ آپ کی زندگی کو بدل سکیں؟ اگر ہاں تو آپ اپنے لئے یہ دُعا پڑھیں:

اے باپ، میری مدد کر کہ تیرا روح القدس میری زندگی میں شامل ہو تاکہ وہ میری زندگی کو اپنے مطابق بدل سکے، اور میری مدد کرے تاکہ میں بغیر کسی خوف کے اُس کی راہ پر عمل کروں۔ میری زندگی کو اپنی مرضی کے مطابق بدل دے۔ آمین!