jcm-logo

صبح کی دعا

صبح کی دعا - یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے - خدا سے صبح سویرے دعا کرنا

صبح کی دعا

اے میرے خدا میں ایمان رکھتا ہوں کے تو یہاں حاضر اور ناظر ہے

میں تجھے سجدہ کرتا ہوں اور اپنے پورے دل سے پیار کرتا ہوں

تو مجھے اپنے روح القدس سے پاک کرتا ہے

تو نے گزری رات جو مجھے سلامت رکھا اور آج کا سہانا دن بخشا

بڑا شکر کرتا ہوں تیرے اس فضل و کرم کا

میں اپنے سب کام، باتیں، خیالات تیرے حضور پیش کرتا ہوں

مجھے اپنا فضل بخش تا کہ میں تجھے ناراض نہ کروں

بلکہ تیری خوشی کے مطابق تیری مرضی بجا لاؤں. آمین!