jcm-logo

آج کا پیغام – پاک اور نا پاک کا امتیاز

یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے - پاک اور نا پاک کا امتیاز - پاک اور نا پاک پر غرور کرنا

احبار 11 باب 9 آیت: ” جو جانور پانی میں رہتے ہیں ان میں سے تم ان کو کھانا یعنی سمندروں اور دریاؤں وغیرہ کے جانوروں میں جن کے پر اور چھلکے ہوں تم انہیں کھاؤ. لیکن وہ سب جاندار جو پانی میں سمندروں اور دریاؤں وغیرہ میں چلتے پھرتے اور رہتے ہیں لیکن ان کے پر اور چھلکے نہیں ہوتے وہ تمہارے لئے مکرو ہیں. تم ان کا گوشت نہ کھانا "۔

آج کا پیغام خاص طور پر ہماری نوجوان نسل کی اطلاح کے لئے ہے. انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ پاک کلام ہمیں کیا کھانے کی اجازت دیتا ہے اور کیا کھانے سے ہمیں ممنوع کرتا ہے. آج ہم صرف دریا اور سمندر میں رہنے والے جانوروں کے بارے میں تعلیم دیں گے. سمندر میں رہنے والا ہر جانور کھانے کے لئے نہیں بنایا گیا ہے. پاک کلام میں واضح طور پر لکھا ہے کہ جن جانوروں کے پر اور چھلکے ہوں وہ تم کھا سکتے ہو اور جن کے پر اور چھلکے نہیں ہوں تم انہیں مت کھانا۔

لہٰذا ہمیں ایک مسیحی ہوتے ہوئے ان سب باتوں کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے کہ وہ سب چیزیں جنہیں بائبل نے مکرو قرار دیا ہے ہمیں ان کو نہیں کھانا چاہیے. ہم مسیحی ہیں اور اپنے کلام کی کہی باتوں پر چلنا، انہیں ماننا اور ہر حالت میں ان پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے. آمین!