jcm-logo

آج کا پیغام – خوشی کی امید

زبور 126 آیت 5: ” جو آنسوں کے ساتھ بوتے ہیں وہ خوشی کے ساتھ کاٹیں گے "۔

آج کا پیغام حالات کے مارے ان مجبور لوگوں کے لئے ہے جن کی زندگی میں غم و آنسوں کے بادل چھائے ہوئے ہیں. داؤد نبی کی اس خوبصورت آیت میں ایسے لوگ جو غمزدہ ہیں ان کے لئے پاک کلام نے امید کی روشنی دکھائی ہے کہ آنسوں ہمیشہ کے لئے نہیں، اگر آج وقت برا ہے تو کل اچھا وقت اپنے ساتھ بہت سی خوشیاں لے کر آئے گا. خداوند پر ایمان اور بھروسا قائم رکھیں کیونکہ وہ ہی آپ کی زندگی کی تمام مشکلات کو ختم کر سکتا ہے۔ ناامید مت ہوں، خدا کے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں. اور جو لوگ آنسوں سے بویں گے وہ خوشی سے کاٹیں گے. اور ہمیں پاک کلام کی کہی باتوں پر یقین رکھنا ہے. کبھی بھی کسی بھی حالات میں خدا سے ناامید نہیں ہونا ہے اور نہ ہی اس کی نا شکری جیسے الفاظ کا استعمال کرنا ہے. خداوند آپ سب کو اپنی برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام خوشیاں عطا کرے اور آپ کی زندگی کی تمام مشکلات کو دور کرے۔ مسیح یسوع کے نام میں آمین!