آج کا پَیغامخوش آمدید

آج کا پیغام – بیماری سے نجات کا ذریہ یسوع مسیح

یعقوب 5 باب 15 آیت: ” جو دعا ایمان کے ساتھ ہو گی اسکے عوض بیمار بچ جائے گا اور خداوند اسے اٹھا کھڑا کریگا اور اگر اس نے گناہ کیے ہوں تو ان کی بھی معافی ہو جائے گی “۔

آج کا پیغام ان مسیحی بہن بھائیوں کے لئے ہے جو کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہیں. ہسپتالوں میں پریشانی اور بیماری سے دو چار ہو رہے ہیں. گھبرانے اور دل ہارنے سے بہتر ہے کہ آپ اس وقت جہاں بھی ہیں جس حالت میں بھی ہیں اپنے زندہ جلالی یسوع ناصری کو ایمان سے پکاریں اور یقین رکھیں کہ خدا آپکا شافی ہے اور آج آپ کو اس سے شفا لے کر ہی رہنا ہے. پاک کلام کی آج بیان کی گئی آیت میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ایمان سے مانگی جانے والی دعا کے عوض بیمار بیماری سے بچ جائے گا۔

پاک کلام کا ایک ایک لفظ خدا کا وہ وعدہ ہے جو اس نے اپنے ایمان رکھنے والوں سے کیا ہے. ہم سب اپنے ایمان کے وسیلہ سے شفا پائیں گے. جو لوگ اپنی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں وہ اپنے دل کی گہرایوں سے اپنے شافی یسوع ناصری کو پکاریں تا کہ وہ جلال سے بھرا خدا آسمان سے اپنا فضل والا ہاتھ بڑھا کر آپکو شفا دے کر صحت یاب کرے. آپ کا پختہ ایمان ہی آپکی نجات کا واحد ذریعہ ہے. یاد رکھیے کہ ایمان نہیں تو کچھ نہیں. آمین!


Previous post

آج کا پیغام - پاک اور نا پاک کا امتیاز

Next post

صبح کی دعا

No Comment

Leave a reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.