jcm-logo

آج کا پیغام – خداوند کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہے

آج کا پیغام - خداوند کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہے

امثال 10 باب 27 آیت: ” خداوند کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہے "۔

خداوند خدا ہمارا جلال سے بھرا خدا پیار کا ایسا چشمہ ہے کہ جو ایک بار اس چشمہ سے پیے گا وہ کبھی پیاسا نہ رہے گا. ہمارا زندہ خدا ہماری نجات کا پہلا، آخری اور واحد زریعہ ہے. جیسے اس کا پیار ہمارے لئے زندگی کا نور ہے ویسے ہی ہماری زندگی اور ہمارے دلوں میں اس کا خوف عمر کی درازی بخشتا ہے. اپنے دل میں خداوند کا خوف پیدا کریں تا کہ آپ کی زندگی بدی سے پاک ہو. جب آپ کے دل میں اور آپ کی زندگی میں خدا خوفی ہوگی تو وہ آپ کو ہر طرح کی برائی سے بچائے رکھے گی. آپ کا ضمیر کچھ بھی غلط کرنے سے پہلے ہر پل آپ کو خدا کا خوف یاد دلائے گا. جس کی بدولت آپ بہت سے گناہوں سے کنارہ کر سکیں گے. لہٰذا اپنی زندگی میں خدا کا ڈر پیدا کریں تا کہ آپ عمر کی درازی سے آسودہ ہو سکیں. خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ کی زندگی کی تمام مشکلات دور کرے اور آپ کی زندگی میں آپ کو تمام خوشیاں عطا کرے۔ آمین!