jcm-logo

آج کا پیغام – جوانی کے ایام میں فرمابرداری

آج کا پیغام - جوانی کے ایام میں فرمابرداری - خداوند کی فرمابرداری - والدین کی فرمابرداری

نوحہ 3 باب 27 آیت: ” آدمی کے لئے بہتر ہے کہ اپنی جوانی کے ایام میں فرمابرداری کرے "۔

آج کا پیغام نوجوان نسل کی تربیت اور رویے پر منسلک ہے. کلام مقدس فرماتا ہے کہ اپنی جوانی کے ایام میں فرمابردار رہ. امید اور خاموشی کے ساتھ خداوند کی نجات کا انتظار کر. جوانی کے دنوں میں اپنے خالق کو پکار تاکہ وہ تیری نجات کا تاج تجھے دے۔

جوانی کے دنوں میں خدا ہمیں آزماتا ہے. اور جو خدا کے حقیقی فرزند ہیں وہ حلیمی سے آزمائش کو برداشت کرتے اور اپنا وقت اس کی عبادت میں گزارتے ہیں. خدا انہیں ان کی حلیمی اور نرمی کا ہی اجر بخشتا ہے. جوانی کے ایام میں کی گئی خطائیں ہماری بری آخرت کا کڑوا پھل ہوتی ہیں. سو آج کا پیغام ہمیں اس بات کی آگاہی کرتا ہے کہ ہمیں اپنے جوانی کے ایام کو فرمابرداری، نرم مزاجی اور حلیمی سے بسر کرنا چاہیے نا کہ برا بول اور جھگڑالو طبیعت کو اختیار کر کے. کیونکہ اس رویے سے ہم اپنے اور خدا کے بیچ صرف دوری پیدا کرتے ہیں. خداوند آپ سب کو اپنی برکات اور رحمتوں سے نوازے اور آپ سب کی زندگی کی مشکلات کو دور کرے اور آپ یوں ہی خوش رہیں۔ آمین!