jcm-logo

یسوع نے کہا بچُوں کو میرے پاس آنے دو

انتھونی سنتیاگو کہتے ہیں، آج کے دور میں بچوں کے ساتھ برُا سلوک کرنا اور اُن سے غلط کام کروانا سب سے برُی، غمگین اور خوفناک بات ہے۔ دُنیا بھر میں بچے جنسی خواہش کے طور پر منافع کے لئے، فیکٹریوں میں اور مختلف جگہوں پر استعمال ہوتے ہیں تاکہ دوسرے لوگوں کو اُن کا نفع ملے، جبکہ بچوں نے اِس بات کی خواہش نہیں کی تھی۔ یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے کہ یہ معصوم بچے خوفناک اور ہولناک لوگوں کے ذریعے اِس طرح استعمال کیے جاتے ہیں۔ اِس کے برعکس یسوع مسیح نے کبھی بھی بچوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا تھا۔

یسوع مسیح نے کہا کہ: ”چھوٹے بچوں کو میرے پاس آنے دو”۔ یہاں تک کہ جب شاگردوں نے بچوں کو یسوع سے دور کرنا چاہا تو یسوع نے اُس کے برعکس کیا اوراُس نے کہا: ” چھوٹے بچوں کو میرے پاس آنے دو”۔ میں نے اِس بات کو بھی دلچسپ پایا کہ جب یہ صرف ایک چھوٹے بچے کے کھانے کا وقت تھا تو یسوع مسیح نے 5000 لوگوں کو کھانا کھلانے کا انتخاب کیا۔

میں ایمان رکھتا ہوں کہ جیسے یسوع نے اُس چھوٹے بچے کے کھانے کا استعمال کیا ویسے ہی وہ آج بھی بچوں کو استعمال کرنا چاہتا ہے کہ وہ اُس کو جلال دیں۔ ہاں، وہ جوان مردوں اور عورتوں سے بھی محبت کرتا ہے جو پڑہ سکتے ہیں اور جانتے ہیں کہ یسوع کون ہے لیکن میں ایمان رکھتا ہوں کہ خُدا چھوٹے بچوں کے ذریعے معجزے ظاہر کرنا چاہتا ہے۔ میں اِس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ یسوع مسیح بچوں کے ذریعے اِس دُنیا کو بدلنا چاہتا ہے اور میرے خیال سے ہمیں مسیح کی مثال کی پیروی کرنی چاہیے، ہمیں بچوں کی اہمیت کو بھی سمجھنا چاہیے، ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ کتنے زبردست اور کتنے کمال کے ہیں اور وہ خُدا کے جلال اور سلطنت کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔ چلیں اب ہم اِس وقت کو گزرنے نہ دیں۔ چلیں اب ہم دُنیا بھر میں بچوں کے ساتھ ہونے والے اِس ظلم کے خلاف آواز اُٹھائیں۔ یہ ایک افسوسناک حقیقت ہے جس کے بارے میں سب کو پتا چلنا چاہیے۔ ہم یسوع مسیح کی مثال پر عمل کرتے ہوئے اور بچوں کی اہمیت جانتے ہوئے اِسے سرانجام دے سکتے ہیں تاکہ ہم خُدا کی سلطنت کوجنت سے دُنیا میں لا سکیں۔

انتھونی سنتیاگو