jcm-logo

یسوع مسیح خدا کا بیٹا

یسوع مسیح خدا کا بیٹا - خداوند کے حکم پر عمل - یسوع کی پیروی - بائبل کا پیغام سنو

اکثر جب ہمارے مسلمان بہن بھائی یہ سوال کرتے ہیں کہ ہم مسیحی لوگ یسوع مسیح کو خدا کی اولاد کیوں مانتے ہیں تو ان کو یہ لازمی بتانا چاہیے کہ:

1- یسوع مسیح کو خدا کا بیٹا ہم نے خود سے نہیں مانا بلکہ خود خدا نے ان کو اپنا ازلی بیٹا مانا ہے اور انجیل مقدّس، خدا کا کلام اس بات کی گواہی دیتا ہے۔

 

2- یسوع مسیح کا خدا کا بیٹا ہونا ایسے نہیں ہے جیسے ہم اپنے ماں باپ کے بیٹے بیٹیاں ہیں بلکہ یہ ان کا جلالی نام ہے. 

 

3- یسوع مسیح خدا کا کلام ہے جو ازل سے ہے اور ہمارے گناہوں کے کفارے کے لئے انسانی شکل میں مجسم ہو کر زمین پر آئے۔ 

 

4- خدا کی نہ تو بیوی ہے اور نہ ہی کوئی جسمانی بیٹے یا بیٹیاں، اور یسوع مسیح خدا کے روحانی لحاظ سے بیٹے ہیں.

اِس لئے خدا پر شک نہ کریں اور اُس کو جانیں اور اُس کی تعلیمات پر عمل کریں۔ کیونکہ وہ ہی اور صرف وہ ہی آپ کو تمام مصیبتوں سے نکال سکتا ہے۔ یسوع مسیح پر ایمان رکھیں اور اُس کی تعلیمات پر عمل کریں کیونکہ پاک کلام کو پڑھ کر ہی ہم یسوع کو جان سکتے ہیں۔ خدا آپ سب کو برکت دے آمین!