jcm-logo

ہر سال ہزاروں مشنریز اِسلامی ممالک کا دورہ کرتے ہیں مسلمانوں کو انجیل کی منادی کرنے کے لیے. لیکن ان ممالک میں مسلمانوں کی جو تعداد یسوع مسیح پر ایمان لائی وہ حیران کن طور پر بہت کم ہے. اِس المناک حقیقت کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ بدقسمتی سےجو لوگ مسلمانوں کو منادی کرنے جاتے ہیں وہ مذہب اسلام اور مسلمانوں کی سوچ سے شدید لاعلم ہوتے ہیں. جس وجہ سے ہمارے مسیحی مشنری مسلمانوں سے رشتہ قائم کرنے یا انجیل کی منادی کرنے میں امید کے مطابق کامیاب نہیں ہو پاتے ہیں۔

یہ سینٹر اسلامی کتابوں، تاریخ اور قوانین کی تعلیم ان مسیحی مشنریز کو فراہم کرائے گا جو مسلمانوں کو خداوند یسوع پر ایمان رکھتے دیکھنے کی خواہش کرتے ہیں. اور اُن کو اسلامی ممالک میں بولے جانے والی زبانیں بھی سکھائی جائیں گی تا کہ وہ آسانی سے اسلامی معاشرے میں گُھل مل جائیں۔

 وہ مسلمان جو یسوع مسیح کی طرف متوجہ ہوں گے یا مسیحیت کے بارے میں معلومات لینا چاہیں گے، یہ سنٹر اُن کو انجیل، دیگر مسیح کتابیں، سی-ڈی اور ویڈیوز ان کی مقامی زبانوں میں مہیا کرائے گا. اس کے علاوہ مسلمانوں کو اردو، عربی، ہندی، بنگالی، تامل، انڈونیشیا وغیرہ زبانوں میں آن لائن منادی بھی دی جائے گی۔

خوف، معاشی اور قانونی پابندیوں کی وجہ سے اسلام کو چھوڑ کر مسیحیت کو گلے لگانا کسی مسلمان کے لیے کبھی بھی آسان نہیں ہو گا. اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو قانون، حکام، ان کے اپنے گھر والے اور معاشرہ ان کو تشدد کا شکار بناتے ہیں اور کئی مواقع پر ان کو جان سے بھی مار دیا جاتا ہے صرف اس وجہ سے کہ وہ یسوع کے پیروکار ہیں۔

یہ سینٹر اُن مسلمانوں کو قانونی، طبی، مالی مدد اور محفوظ چھت مہیا کرائے گا جنہوں نے اپنی زندگیاں خداوند یسوع مسیح سے پیار کی وجہ سے خطرے میں ڈالیں، تاکہ وہ ان تمام مشکلات کے باوجود اپنا ایمان برقرار رکھ سکیں۔

اس سینٹر کے مکمل طور پر تیار مشنریز مسلمانوں کے ساتھ جڑنے اور انہیں یسوع مسیح کی روشنی دکھانے کے لیے دنیا بھر کے اسلامی ممالک کا دورہ کریں گے. اس سنٹر کا مشن نجات کی خوشخبری اِس زمین پر رہنے والے ہر مسلمان تک پہنچانے کی ہے. تا کہ وہ اپنے آپ کو قیامت کے دن کے لیے تیار کر سکیں۔

صرف آپ کی مدد سے ہی ہم سینٹر کے وجود کے خواب کو حقیقت بنا سکتے ہیں. آپ کا تعاون ہمیں خداوند یسوع مسیح کی خدمت کے لیے یہ منفرد جگہ بنانے میں مدد کرے گا۔

آپکی شراکت ہمیں انجیل کے پیغام کو اسلامی دنیا کہ ہر کونے تک پہنچانے اور مسلمانوں کو خدا کی بادشاہت میں لانے میں بہت مدد گار ثابت ہو گی. اگر آپ کے دل میں کوئی سوال ہے یا آپ کو ہماری منسٹری کے متعلق کوئی بھی مزید معلومات چائیے. تو ہم سے رابطہ کریں۔