خوش آمدیدویڈیوزڈیوڈ مَائکل سنتیاگو

کیا مسیح کی خاطر زندگی گزارنا اور مشکلات برداشت کرنے کی اہمیت ہے؟

جیسس کرائیسٹ فار مسلم میں آپ کو خوش آمدید۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ آپ واپس آئیں ہیں۔ اگر آپ اِسے پہلی دفعہ پڑھ رہے ہیں تو ہمیں اِس بات پر بہت خوشی ہے اور ہم آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ آج میں آپ سے اِس حوالے سے بات کرنا چاہتا ہوں کہ کیا اِس بات کی اہمیت ہے کہ مسیح کے لئے زندگی گزاری جائے؟ تو کس کے لئے مرنا ضروری ہے۔ ہم دوسروں کو جانتے ہیں، دوسرے مذہبوں کو کہ میں اِس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ اُن کے جھوٹے خُدا کی خاطر جان دے دی جائے اور کہ وہ سچ ہیں، میں اِس سب سے واقف نہیں ہوں اور میں آپ کو صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ جو خُدا زندہ ہے، کیا اُس کی اہمیت ہے؟ کیا مسیح کی خاطر جان دینے کی اہمیت ہے؟ میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ مسیح کی پیروی کرنے کی وجہ سے ظلم وستم برداشت کرتے ہیں۔ پال کہتے ہیں کہ: ” میرے لئے جینے سے زیادہ مرنا اہمیت رکھتا ہے اور میرے لئے مرنا ایک کھیل ہے۔

یہ بہت گہرے الفاظ ہیں جن میں یہ کہا گیا ہے کہ میرے لئے مرنا ایک حاصل ہے اور میرے خیال سے اُن کا مسیح کے ساتھ چلنے کا مطلب ہے کہ اُنہوں نے سچ کی خاطر ظلم برداشت کیے۔ زبور میں لکھا ہے کہ: ” برکت اُن کو ملی جنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑھا کیونکہ یہ خُدا کی بادشاہت ہے۔ میں نہیں جانتا کہ آپ اِس وقت کہاں ہیں، میں نہیں جانتا کہ آپ کہاں پر مسیح کے ساتھ چل رہے ہیں اور اگر آپ اپنے یقین اور مسیح پر ایمان کی وجہ سے ظلم وستم برداشت کر رہے ہیں تو میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ دُعا کر رہا ہوں، میں آپ کے ساتھ ایمان رکھتا ہوں، اپنے ایمان میں ڈٹے رہیں، مسیح میں مضبوطی سے رہیں، یاد رکھیں کہ وہ آپ کا نجات دہندہ ہے، یسوع مسیح آپ کا انعام ہے اور کہ آپ مسیح کے ساتھ مضبوطی سے چلتے رہیں۔

میں خود سے بھی اُن لوگوں کو جانتا ہوں جنہوں نے مسیح کی خاطر اپنی جان دے دی اور مسیح کی خاطر اُنہوں نے اپنا سب کچھ دے دیا، یہ جانتے ہوئے کہ مسیح کی خاطر اُن کی جان بھی جا سکتی ہے، لیکن اُنہوں نے مسیح کو اپنی جان دے دی اور کہا کہ چاہے جو بھی ہو میں اپنے آپ کو مسیح کے حوالے کرتا ہوں۔ وہ آپ ہیں، میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں، ہار نہ مانیں، اُسے ضائع نہ ہونے دیں، لیکن اِس بات میں حوصلہ رکھیں کہ مسیح میں آپ کو اِس کا بہت بڑا انعام ملے گا۔ تو کیا مسیح کے لئے مرنا بہت ضروری بات ہے؟ میرے خیال سے خُدا یہ نہیں چاہتا کہ ہم اپنی زندگی دیں، کہ ہم اُس کے لئے مر جائیں، لیکن میں یہ کہہ رہا ہوں کہ آپ مسیح میں مضبوط رہیں اور اگر آپ اُن آگ کے تیروں کا سامنا کر سکتے ہیں تو مسیح کے ساتھ اپنے سفر میں ہار نہ مانیں لیکن مضبوط رہیں۔ خُدا آپ کو زندگی کے اِن نازُک حالات میں برکت دے۔

ہمارے خیالات اور دُعائیں آپ اور آپ کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں اِس بات کو تصور کر سکتا ہوں کہ آپ کن حالات سے گزر رہے ہیں، لیکن اُمید نہ ہاریں اور سب کچھ مسیح کے حوالے کردیں اور وہ آپ کی حفاظت کریں گے۔ خُدا آپ کو برکت دے اور یہ جانتے رہیں کہ ہمارے خیالات اور دُعائیں سب اِس منیسٹری کے ذریعے آپ کے ساتھ ہیں۔

 ڈیوڈ مائکل سنتیاگو


ShareShare on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+Email this to someone
Previous post

کیا یسوع مسیح غیر مسیحیوں سے محبت کرتے ہیں؟

Next post

ہماری زندگیوں میں گرجاگھر کی اہمیت

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.