jcm-logo

آج کا پیغام – غصہ میں گناہ کرنے سے باز رہو

یسوع مسیح مسلمانوں کے کے لئے - آج کا پیغام - غصہ میں گناہ کرنے سے باز رہو

افسیوں 4 باب 26 آیت: ” غصہ تو کرو مگر گناہ سے باز رہو اور تمہارا غصہ سورج کے ڈوبنے تک باقی نہیں رہنا چاہیے "۔

آج کا کلام غصہ کے بارے میں ایک نیک نصیحت ہے. غصہ ایک ایسا شیطانی جنون ہے جو ہمیں کسی حد تک بھی گرا دیتا ہے. بازاوقات ہم غصے میں آ کر غلط الفاظ کا استعمال کرتے ہیں جو خدا کو بلکل نہ پسند ہیں. آج کی آیت ہمیں یہ سکھانا چاہتی ہے کہ ہمیں اپنے غصہ پر قابو رکھنا چاہیے۔

غصہ صرف وقتی طور تک ہی محدود رہنا چاہیے. کبھی بھی غصے میں آ کر کوئی غلط فیصلہ مت کریں. غصے میں ہمیشہ نقصان ہی پہنچتا ہے. لہٰذا اپنی عادات میں ایک یہ عادت بھی شامل کر لیں کہ جب بھی غصّہ ہوں تو شام ہونے سے پہلے سب بھول کر ایک دوسرے کو معاف کر دیں. سچے دل سے ایمان رکھتے ہوئے بائبل پڑھیں اور اپنے آپ کو نرم دل رکھیں اور غصہ کو اپنے دل میں نہ آنے دے۔ اپنی نیت صاف رکھتے ہوئے لوگوں کے ساتھ نرمی والا سلوک رکھیں۔ کیوںکہ ہمارا پاک کلام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ سورج ڈوبنے تک اپنا غصہ رد کر دینا چاہیے. خدا آپ سب کو برکت دے۔ آمین!