jcm-logo

آج کا پیغام – مسیح میں ہم مقدّس قوم ہیں

آج کا پیغام – مسیح میں ہم مقدّس قوم ہیں

پطرس 2 باب 10 – 9 آیت: ” لیکن تم ایک برگزیدہ نسل. شاہی کاہنوں کا فرقہ. مقدس قوم اور ایسی امت ہو جو خدا کی خاص ملکیت ہے تاکہ اس کی خوبیاں ظاہر کرو جس نے تمہیں تاریکی سے اپنی عجیب روشنی میں بلایا ہے. پہلے تم کوئی امت نہ تھے مگر اب خدا کی امت ہو. تم پر رحمت نہ ہوئی تھی مگر اب تم پر رحمت ہوئی "۔

انجیل مقدس خدا کی کتاب ہمیں بتاتی ہے کہ ہم مسیح کو قبول کر کے کیا مقام حاصل کر چکے ہیں اور یہ کہ مسیحیت قبول کرنے سے پہلے ہم تاریکی میں تھے. اس نے ہمیں روشنی بخشی، ہمیں اپنی امت بنایا اور ہم پر رحمت کی. ہمیں اس بات کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے اور خدا کی محبّت کا جواب محبّت سے دینا چاہیے. اِسی طرح ہمیں ایک دوسرے سے بھی محبت سے پیش آنا چاہیے تاکہ دُنیا میں سے نفرت ختم ہو جائے، صرف مسیح کی محبت رہے۔ پاک کلام پر عمل کریں۔ خداوند آپ سب کو زندگی کی تمام برکات سے نوازے اور آپ کی تمام مشکلات کو دور کرے اور آپ کو زندگی کی تمام خوشیوں سے نوازے۔ آمین!