jcm-logo

پانی کے بپتسمہ کی اہمیت

جیسس کرائیسٹ فار مسلم میں آپ کو خوش آمدید۔ ہمیں بہت خوشی ہے کہ آپ نے آج پھر ہمارے ساتھ شمولیت کی۔ آپ کے مسیح کے ساتھ چلنے میں ہم آپ کی کسی بھی قسم کی مدد کرسکتے ہیں، آپ کبھی بھی اپنا پیغام ہم تک کال کر کے یا ایی میل کے ذریعے پہنچا سکتے ہیں۔ آج میں آپ کے ساتھ پانی کے بپتسمہ کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں اور یہ کہ پانی کا بپتسمہ ہمارے لئے کیوں ضروری ہے۔ میں اکثر ہمارے گرجاگھر میں پانی کا بپتسمہ دیتا ہوں اور بہت دفعہ مجھ سے یہ سوال بھی پوچھا جاتا ہے کہ میں جب چھوٹا بچہ تھا تو مجھے تب بپتسمہ ملا تھا تو کیا یہ کام کرتا ہے؟ یا کیا مجھ پر یہ صرف پانی کے طور پر چھڑکا گیا تھا؟ اور مجھے مختلف قسم کے بپتسمے دیے گئے تھے اور کیسے پانی کا بپتسمہ خُدا کے کلام کو پورا کرتا ہے؟ اِس کی بنیاد خُدا کے کلام پر کیسے ہے؟ بلکہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن کا تعلق پانی کے بپتسمہ سے ہے۔

یسوع نے کہا کہ اپنی جان بچاؤ اور بپتسمہ حاصل کرو اور تو میں اِس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ یہ آپ کی نجات میں ایک اضافہ ہے۔ پانی کے بپتسمہ کی اہمیت صرف اِتنا کہنے سے ہوتی ہے کہ میں پرُانی زندگی کو چھوڑتا ہوں اور نئی زندگی کا استقبال کرتا ہوں۔ پانی کے بپتسمہ کی اہمیت یہ ہے کہ جب کوئی بپتسمہ حاصل کرتا ہے تو وہ یہ کہتا ہے، میں وہ زندگی اب نہیں جینا چاہتا جو میں جی چُکا ہوں، میں ہر قسم کے مذہب اور دوسرے طور طریقوں کو چھورتا ہوں، لیکن آج کے دن سے میں اپنے آپ کو مسیح کے حوالے کرتا ہوں اور میں بپتسمہ حاصل کرتا ہوں اور میں اپنے آپ کو یسوع مسیح کو دیتا ہوں اور اُس کے طور طریقوں کو اپناتا ہوں اور اُس کے نقشے قدم پر چلنا چاہتا ہوں۔ یہ بہت مضبوط فیصلہ ہوتا ہے جو تب لیا جاتا ہے جب کوئی بپتسمہ حاصل کرتا ہے۔

ہم ایمان رکھتے ہیں کہ پانی کا بَپتسمہ صرف ایک چھڑکاؤ نہیں ہوتا بلکہ یہ مکمل طور پر پانی کی پاکیزگی کو اپنانا ہوتا ہے۔ بائبل نے بھی کئی بار پانی کا بَپتسمہ حاصل کرنے کا کہا ہے، یہ ہمیشہ جسم کے پانی سے ملتا ہے چاہے یہ جسم میں ایک جھیل بنے یا ایک سمندر۔ یوُحنّا بَپتسمہ دینے والے نے کہا کہ بپتسمہ حاصل کرو اور نجات پاؤ اور اِسی لئے ہم اِسے مکمل طور پر حاصل کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ ہمارے لئے صرف پانی کا چھڑکاؤ نہیں ہے۔ ہم بچوں کو بپتسمہ دینے میں یقین رکھتے ہیں لیکن بچوں کو بہت زیادہ بَپتسمہ دینے میں نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم یہ سب کرتے ہیں۔ جب آپ اُس عمر میں آتے ہیں کہ جب آپ اپنے اچھے اور برُے کے حوالے سے ذمہ دار ہو جاتے ہیں، تو تب آپ مسیح کی پیروی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں اور تب آپ اِس بات کا فیصلہ لیتے ہیں کہ آپ بپتسمہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، اِس سے پہلے نہیں کیونکہ اِس سے پہلے آپ کو اِس بات کا علم نہیں تھا۔

اِس لئے ہمارے پاس ایسے بہت سے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ جب میں بچہ تھا تو مجھے پانی کا بپتسمہ دیا جاتا تھا تب تو مجھے کسی بات کا نہیں پتا تھا کہ میں کیا کر رہا تھا۔ آج وہ مجھے کہتے ہیں کہ میں خُدا کے کلام کی فرمابرداری کرتے ہوئے مکمل طور پر بَپتسمہ حاصل کرنا چاہتا ہوں اور یہی بپتسمہ اور پانی کے چھڑکاؤ کے درمیان فرق ہے۔ ہم ایک ذمہ دار عمر میں مکمل طور پر بَپتسمہ حاصل کرنے میں یقین رکھتے ہیں کہ جب آپ جانتے ہوں کہ آپ مسیح کی پیروی کرنا چاہتے ہیں۔ ایک اور شخص مجھ سے پانی کے بپتسمہ کے حوالے سے اکثر سوال کرتا ہے کہ کیا جنت میں جانے کے لئے پانی کا بپتسمہ حاصل کرنا ضروری ہے؟ یہ بہت اچھا سوال ہے اِس کے لئے میرا جواب یہ ہوگا کہ نہیں آپ کو جنت میں جانے کے لئے بپتسمہ کی ضرورت نہیں ہے لیکن یہ آپ کی نجات میں ایک اضافہ ہو گا۔

یہ آپ کی نجات میں ایک اضافہ ہے کیونکہ کلام کہتا ہے کہ نجات حاصل کرو اور بپتسمہ لو۔ البتہ اِسے یاد رکھنے کے لئے ایک مثال ہے کہ جب ایک شخص جو مسیح کے ساتھ صلیب پر تھا اور اُس نے خُداوند کو اپنا دل دیا تھا، وہ اُن چوروں میں سے تھا جو مسیح کے ساتھ صلیب پر تھے، اُس نے کہا کہ جب میں مر جاؤں گا تو کیا آپ مجھے یاد رکھیں گے اور یسوع نے کہا کہ میں تجھے یاد رکھوں گا اور یہ سب آج کے دن پر ہے کہ جب تم مرو گے تو تم ہمیشہ کی زندگی میں نجات پاؤ گے۔ تو اُس کے بعد وہ صلیب پر تھے اور اُس کے پاس صلیب سے اُترنے کا وقت نہیں تھا کہ وہ بپتسمہ حاصل کر سکے اور وہ بپتسمہ نہیں پا سکا، تو ایسے حالات بھی ہیں کہ کوئی نجات حاصل کر سکے، لیکن اگر آپ کے پاس یہ موقع ہے تو یہ بہتر ہوگا کہ آپ بپتسمہ حاصل کرلیں اور خُدا کے کلام پر پورا اُتریں۔ جہاں پر وہ کہتا ہے کہ نجات حاصل کرنے کے لئے بپتسمہ لو اور خُدا کے کلام کی پیروی کرو۔ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں، اگر آپ مسیح کے پیروکار ہیں تو آپ اگلا قدم کیوں نہیں اُٹھاتے کہ آپ ایک ایسا گرجاگھر ڈھونڈیں جو بائبل کی تعلیمات پر عمل کرتا ہو اور پادری کو کہیں کہ وہ آپ کو بَپتسمہ دے اور میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ کی زندگی بدل جائے گی۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کروں گا کہ آپ یہ جتنی جلد ہو سکے کریں۔ خُدا آپ کو برکت دے۔ جیسس کرائیسٹ فار مسلم کو پڑھنے کا شکریہ۔ اگر آپ کے پاس اور بھی سوال ہیں تو آزادی سے ہمیں وہ ایی میل کر دیں اور ہمیں یہ آپ سے سن کر بہت خوشی ہوگی۔ خُدا آپ کو برکت دے اور ہم آپ سے اِس پر دوبارہ مُلاقات کریں گے۔

ڈیوڈ مائکل سنتیاگو