jcm-logo

آج کا پیغام – خدا پر ایمان رکھیے اور اسے اپنا چوپان مانیے

زبور 23 آیت 1: ” خداوند میرا چوپان ہے. مجھے کمی نہ ہو گی "۔

داؤد نبی کی کتاب سے لی گئی اس ایمان سے بھری آیت میں کچھ اس طرح لکھا گیا ہے کہ خداوند میرا چوپان ہے یعنی خداوند میرے ساتھ ہے، میرے چاروں طرف ہے تو مجھے کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے اور خدا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی چیز کی کمی نہ ہو گی. اس آیت میں یہ بہت بڑی بات لکھی گئی ہے کہ اگر ہم اس پر غور کریں تو ہمیں اس بات کا اندازہ ہو گا کہ جب ہم خدا پر ایمان رکھیں اور اسے اپنا چوپان سمجھیں تو وہ قادرِمطلق ہمیں کسی چیز کی ہر گز کمی نہ ہونے دے گا۔

جب بھی آپ کسی مشکل یا پریشانی میں ہوں تو خدا کو دل سے اپنا چوپان مانیے اور دیکھئے کہ کس طرح وہ اپنا بازو بڑھا کر آپ کو سمبھالتا ہے. خدا پر ایمان رکھتے ہوئے اپنے آپ کو نیک صفت بنائیں تاکہ دُنیا کی کوئی بھی بُرائی خدا اور آپ کے درمیان دیوار نہ کھڑی کر پائے۔ خدا کو اپنا چوپان مانیں۔ وہ اپنے پکارنے والوں کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیتا ہے. خدا آپ سب کو برکت دے اور آپ کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آمین!