jcm-logo

معاف کرنے کی ہدایت

معاف کرنے کی ہدایت - مسیحیوں کے لئے ہدایت - اردو میں انجیل کا پیغام - ستر بار معاف

متّی 18 باب 21-22 آیت: ” اس وقت پطرس نے پاس آ کر اس سے کہا اے خداوند اگر میرا بھائی گناہ کرتا ہے تو میں اسے کتنی دفعہ معاف کروں؟ کیا سات بار؟ یسوع نے اس سے کہا کہ میں تجھ سے یہ نہیں کہتا کہ سات بار بلکہ سات بار کے ستر بار تک "۔

آج کی اس آیت میں معافی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں کو کیسے معاف کرنا ہے اور کیسے معافی کا پیغام لے کر چلنا ہے۔ جس میں یسوع نے معافی کے بارے میں حکم دیا ہے۔ جس میں یسوع کے پاس ایک پطرس نامی شخص آیا اور پوچھنے لگا اے خداوند میرا بھائی گناہ کرتا ہے تو میں کتنی دفعہ اُسے معاف کروں؟ کیا سات بار کافی ہے؟ یسوع مسیح نے کہا سات بار نہیں بلکہ ستر بار. اِس آیت سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں بار بار معاف کرنے کا جذبہ رکھنا چاہیے. اگر بار بار بھی معاف کرنا پڑے تو کرو. ایک بار نہیں ستر بار بھی معاف کرنا پڑے تو کرو. وہ خدا ہو کر ہمارے ہزار گناہ معاف کرتا ہے. ہمیں بھی ایک سچے مسیحی ہونے کے ناطے ایک دوسرے کے گناہ معاف کرنے چاہئے. آمین!