jcm-logo

فرعون پر خدا کا غزب

فرعون پر خدا کا غزب - روزانہ کے مسیحی پیغام - مسیحیوں کے لئے پیغام

خروج 6 باب 1 آیت: ” تب خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ اب تُو دِیکھیے گا کہ میں فِرعون کے ساتھ کیا کرتا ہوں۔ تب وہ زورآور ہاتھ کے سبب سے اُنکو جانے دِیگا اور زورآور ہاتھ ہی کے سبب سے وہ اُنکو اپنے مُلک سے نکال دے گا "۔

آج کی اِس آیت میں فرعون کے متعلق بیان کیا گیا ہے کہ خدا نے فرعون کو کبھی معاف نہیں کیا تھا. پاک کلام میں چار ایسے لوگ جن کو خدا نے گڑگڑانے اور معافی مانگنے کے باوجود معاف نہ کیا. جن میں ایک فرعون ہے. فرعون ایک ظالم بادشاہ تھا جو مصر کے لوگوں پر ظلم کیا کرتا تھا. لوگوں کو کوڑے مارنے، انکو زندہ گاڑ دینا، عورتوں کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنا اور اسی طرح وہ اپنے سے ہر کم تر پر ظلم ڈھاتا تھا. اس میں اتنا غرور تھا کہ وہ اپنے آپ کو خدا کہتا تھا. اس نے خدا ہونے کا دعوه کیا تھا اور قادرِمطلق رب الفاج نے اسے اور اسکے گناہوں کو آج تک معاف نہیں کیا. اسے اور اسکی قوم کو غرق کر دیا تھا. ہم کتنی بھی بلندی پر کیوں نہ چلیں جائیں، کتنی بھی شہرت کے مالک بن جائیں ہمیں انسان اور انسانیت کو نہیں بھولنا چاہیے. ہمارا کلام ہمیں پیار اور محبت کا سبق دیتا ہے نہ کہ ہم اپنے سے کم تر پر ظلم کریں اور اَنا میں مغرور ہو کر اپنے آپ کو خدا مت سمجھیں. یہ چیز نہ قابل معافی ہے اور ہم سب کے لئے فرعون ایک بڑی مثال ہے. آمین!