jcm-logo

مسیحیت میں سب برابر ہیں

مسیحیت میں سب برابر ہیں - مسیح نے شاگردوں کے پاؤں دھوئے - خداوند کا انصاف - مسیحی اردو نصیحت

یوحنا 13 باب 3-5 آیت: "یسوع نے یہ جان کر کہ باپ نے سب چیزیں میرے ہاتھ میں کر دی ہیں اور میں خدا کے پاس سے آیا ہوں اور خدا کے پاس ہی جاتا ہوں. دسترخوان سے اٹھ کر کپڑے اُتارے اور رومال لے کر اپنی کمر میں باندھا. اس کے بعد برتن میں پانی ڈال کر شاگردوں کے پاؤں دھوئے اور جو رومال کمر میں باندھا تھا اس سے پونچھنے شروع کیے”۔

آج کی اس آیت میں یسوع نے اپنے شاگردوں کے پاؤں دھوئے اور کہا کہ آج تم نہیں جانتے کے میں کیا کر رہا ہوں لیکن بعد میں تمہاری سمجھ میں آ جائے گا. یسوع مسیح کا اپنے شاگردوں کے پاؤں دھلوانے کا مطلب ہمیں یہ مثال دینا ہے کہ یسوع مسیح نے عظیم ہستی ہو کر اپنے شاگردوں کے پاؤں دھوئے اور پوری انسانیت کے لئے ایک عظیم مثال پیش کی. اس مثال سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہم سب برابر ہیں اور نہ کوئی چھوٹا ہے اور نہ بڑا مسیحیت میں سب برابری کا درجہ رکھتے ہیں۔ نہ کوئی غریب ہے نہ کوئی امیر ہے. اس لئے ہمیں بھی ایسا رویہ اختیار کرنا ہے جیسا ہمارے یسوع مسیح کا تھا. آمین!