jcm-logo

ایسٹر اتوار یا یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کا دن؟

ایسٹر اتوار یا یسوع کے جی اٹھنے کا دن؟ - یسوع کی واپسی - نجات دہندہ - ایسٹر انڈے

اِس بارے میں بہت الجھن ہے کہ اصل میں ایسٹر اتوار ہے کیا؟ کچھ لوگوں کے لئے ایسٹر اتوار خرگوش اور رنگا رنگ سجائے ہوئے ایسٹر انڈے ہیں۔ زیادہ تر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ایسٹر اتوار یسوع مسیح کے دوبارہ جی اُٹھنے کا دن ہے لیکن وہ اِس بات پر الجھن میں ہیں کہ یسوع مسیح کے دوبارہ جی اُٹھنے کا ایسٹر انڈے اور خرگوش سے کیا تعلق ہے؟ اگر ہم بائبل کے حوالے سے بات کریں تو یسوع مسیح کے جی اُٹھنے اور اِنسانوں کی بنائی ہوئی جدیدہ روایات کے بیچ کوئی تعلق نہیں ہے۔

اصل میں یہ ہوآ تھا کہ مسیحیت کو غیر مسیحیوں کے لئے زیادہ پُرکشش بنانے کے لئے قدیم رومن کیتھولک چرچ نے یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کی خوشی میں بہار کی زرغیز روایات کی رسمیں شامل کی تھیں۔ بائبل یہ واضح کرتی ہے کہ یسوع مسیح ہفتہ کے پہلے دن اتوار کو جی اُٹھے (متّی 1:28، مرقس 16 باب 2 سے 9 آیات، لوقا 1:24، یوحنا 20 باب 1 سے 19 آیت)۔

یسوع مسیح کا جی اُٹھنا ہماری زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اِس لئے یہ ضروری ہے کہ یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کی خوشی کو ہم گرجاگھر میں عبادت کرتے ہوئے اور ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے منائیں نا کہ اُن روایات کو اپنی خوشی میں شامل کر کے جو بائبل مقدس کے مطابق سہی نہیں ہیں۔ ایسٹر لفظ کا اتوار کے دن یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اِس لئے جو دن ہم یسوع مسیح کے جی اُٹھنے پر مناتے ہیں اُسے "ایسٹر اتوار” نہیں کہنا چاہیے بلکہ بائبل کے حوالے سے "مسیح کے جی اُٹھنے کا دن” کچھ زیادہ مناسب ہوگا۔ اِس لئے ہم مسیحیوں کو ایسٹر انڈوں اور خرگوش کو اہمیت دینے کی بجائے یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کے دن کو زیادہ خوشی سے منانا چاہیے۔

ہر طرح سے ایسٹر کو مسیح کے جی اُٹھنے کے دن کے طور پر منائیں۔ مسیح کا جی اُٹھنا ایک ایسی خوشی ہے جسے ہمیں سال میں ایک دفعہ نہیں بلکہ ہر دن منانا چاہیے۔ اِس لئے اگر ہم ایسٹر اتوار کو یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کے حوالے سے مناتے ہیں تو ہمیں کھیلوں اور آرام کو اِتنی اہمیت نہیں دینی چاہیے کہ وہ ہمیں اِس دن کو منانے کی اصل وجہ سے ہماری توجہ ہٹا دیں۔ آمین!