jcm-logo

نہ مسکین کو لوٹ نہ کمزور پر ظلم کر

امثال 22 باب 23 – 22 آیت: ” مسکین کو اس لئے نہ لوٹ کہ وہ مسکین ہے اور مصیبت زدہ پر عدالت گاہ میں ظلم نہ کر کیونکہ خداوند ان کی وکالت کرے گا اور ان کے غارت گروں کی جان کو غارت کرے گا "۔

پاک کلام کی یہ آیت ہمیں انسانیت کا درس دیتی ہے. اپنے سے کم تر کو مسکین سمجھ کر اس پر ظلم نہیں کرنا چاہیے. جو لوگ پہلے سے ہی مصیبت زدہ ہوں ان پر ظلم مت کرو بلکہ ایک مسیحی ہونے کے ناطے ان کی مدد کرو نہ کہ انہیں کمزور سمجھ کر ان پر ظلم کیا جائے. یہ جان لو کہ خداوند ان کا رہبر ہے. خداوند ان کا بچانے والا ہے۔

جن کو انسان سے انصاف نہ مل سکے ان کا انصاف خداوند خود کرتا ہے. لہٰذا کسی کے ساتھ ناانصافی کرنے سے پہلے یہ ضرور جان لیں کہ خداوند اس کی وکالت کرے گا. کسی پر ظلم کرنے سے پہلے پل بھر کے لئے یہ ضرور سوچ لیں کہ خدا ہم سب سے پیار کرتا ہے اور وہ صلح اور رحم کا بادشاہ ہے. مارنے والے سے بچانے والے کا ہاتھ زیادہ قوی ہے. اس لئے خدا کے لوگوں کے ساتھ محبّت اور خلوص سے پیش آئیے تاکہ خدا آپ سے خوش ہو اور آپ کو آپ کی اس نیکی کا اجر دے. آمین!