jcm-logo

غصہ ور آدمی سے دوستی نہ کرو

غصہ ور آدمی سے دوستی نہ کرو - مسیحی طرزعمل - مسیحیوں کی طرز زندگی

اِمثال 22 باب 24-25 آیت: ” غصہ ور آدمی سے دوستی نہ کر اور غضبناک شخص کے ساتھ نہ جٓا۔ مبادا تو اُسکی روشیں سیکھے اور اپنی جٓان کو پھندے میں پھنسائے "۔

آج کا پیغام ایک سنہری نصیحت ہے کہ ہمیں بُرے لوگوں سے کیسے بچنا اور کیسے اچھے طریقے سے زندگی گزارنی ہے. کیونکہ بُرے لوگ دوسروں کو نقصان پہنچانا جانتے ہیں اور وہ کسی کے بھی جذبات کے بارے میں نہیں سوچتے۔ اِس لئے آپ بھی اُن کے گناہ میں شریک نہ ہوں بلکہ اُن سے دوری اختیار کریں اور اپنی جان بھی بچائیں۔ غصہ ور آدمی سے دوستی نہ کریں کیونکہ غُصہ ایک شیطانی جنون ہے غصے میں آ کر انسان غضب ناک شخص بن جاتا ہے. جب آپ ایسے ماحول کا حصّہ ہوں تو آپ بھی اُسی راہ پر چلنا شروع کر دیتے ہیں. شیطانی انسان سے دوستی رکھنے سے گریز کریں. بعض اوقات بری صحبت ہی انسان کو برا بنا دیتی ہے. برائی ہمیشہ انسان کو کسی نہ کسی مصیبت میں پھنسا دیتی ہے. زندگی کو مشکلات سے باز رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنا اٹھنا بیٹھنا اچھے اور نیک لوگوں میں رکھیں تاکہ آپ اور آپکا گھرانہ مسیحی طرز و عمل کے مطابق بن سکے. آمین!