jcm-logo

آج کا پیغام – گھمنڈ اور گھمنڈی آدمی خدا کو بلکل پسند نہیں

مسیحیت کی تعلیم - آج کا پیغام - گھمنڈ اور گھمنڈی آدمی خدا کو بلکل پسند نہیں

امثال 27 باب 1 آیت: ” کل کی بابت گھمنڈ نہ کر کیونکہ تو نہیں جانتا کہ ایک ہی دن میں کیا ہوگا "۔

آج کا کلام ایک ایسی حقیقت ہے جسے ہم گھمنڈ میں بھول جاتے ہیں. وقت اور موت ایسی پہیلی ہیں جن کا کسی کو پتا نہیں کہ کب کہاں کس وقت آ جائیں. امثال کی کتاب میں یوں لکھا ہے کہ کل کی بابت گھمنڈ نہ کر یعنی کل کا سوچ کر غرور نہ کرو. بڑے بڑے خیال مت بناؤ. آج کی فکر کرو، کل کی فکر خدا پر چھوڑ دو۔

بازاوقات ہم کل کو سوچ کر منفی گھمنڈ رکھتے ہیں. اور اچھائی اور برائی میں فرق بھول جاتے ہیں. اپنے آپ کو اس حد تک گرا لیتے ہیں کہ یہ بھول جاتے ہیں کہ وقت کا کوئی بھروسہ نہیں کب بدل جائے. ایسا کر کے ہم خدا کی نظروں میں بھی گر جاتے ہیں۔

گھمنڈی آدمی اور غرور خدا کو بلکل پسند نہیں ہیں. خدا سادہ اور نیک دلوں کو پیار کرتا ہے. لہٰذا کسی بھی چیز کا گھمنڈ مت کریں. تا کہ خدا آپ پر اپنی برکت بنائے رکھے اور آنے والے برے وقت کو اپنا قوی ہاتھ بڑھا کر روک دے. خدا آپ سب کو برکت دے۔ آمین!