jcm-logo

آج کا پیغام – کسی بات کی فکر نہ کرو صرف خدا سے مانگو اور اس پر یقین کرو

فلپیوں 4 باب 6 آیت: ” کسی بات کی فکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تمہاری درخواستیں دعا اور منت کے وسیلہ سے شکرگزاری کے ساتھ خدا کے سامنے پیش کی جائیں "۔

آج کی یہ مقدس آیت ہمارا حوصلہ بلند کرتی ہے کہ خدا کے ہوتے ہوئے کسی بات کی فکر نہ کرو. جو دعا ہم اس سے مانگتے ہیں وہ کبھی ضایع نہیں جاتیں ہیں. خدا ہماری دعا کو سنتا ہے. ہماری ایک ایک شکرگزاری اس کے حضور جا پہنچتی ہے. ہمارا خدا پیار سے بھرا خدا ہے. جب ہم اسے پکارتے ہیں تو وہ ہمیں سنتا ہے. وہ ہماری فکر کرتا ہے۔

اپنی فکریں خدا پر چھوڑ دو. خدا نے ہمارے لئے بہت سے راستے اور منصوبے تیار کر رکھے ہیں. بس مسیح یسوع کے وسیلہ سے مانگو اور ایمان رکھو کہ جو کچھ تم نے دعا میں مانگا وه سب خدا ںے سنا اور تمہاری سب درخواستیں اور شکرگزاری خدا کے سامنے پیش کی جائیں گی. خدا سے سچے دل سے مانگیں اور اپنی نیت کو صاف رکھیں کیونکہ وہ ہی ہے جو آپ کی پکار کو سن سکتا ہے۔ خداوند آپ سب کو برکت دے اور آپ کی زندگی کی تمام مشکلات کو دور کرے۔ آمین!