jcm-logo

آج کا پیغام – خداوند میں مسرور رہ

آج کا پیغام - خداوند میں مسرور رہ - یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے - یسوع سے محبت رکھ

زبور 37 آیت 4: ” خداوند میں مسرور رہ وہ تیرے دل کی مرادیں پوری کرے گا "۔

آج کا کلام خداوند اپنے خدا سے لگن اور محبت کے بارے میں ہے. داؤد نبی کے خوبصورت الفاظ ہمیں خداوند اپنے خدا میں مسرور رہنے کی تلقین کرتے ہیں. پیارے مسیحیوں اپنی زندگی کا قیمتی وقت خدا کو دیجئے نہ کہ بچا ہوا وقت. اپنی زندگی کو زیادہ سے زیادہ خداوند کی خدمت اور اس کے کاموں میں صرف کیجئے. اور دیکھیں کہ وہ کس طرح اپنا جلال آپ کی زندگیوں میں ظاہر کرے گا. اس کائنات میں واحد وہ ہے جو آپ کو مصیبت، دکھ، تکلیف اور پریشانی میں تنہا نہیں چھوڑے گا. اس سے پیار کر کے دیکھیے وہ آپ کے دل کی مرادیں پوری کرے گا. خداوند کہتا ہے تو منہ کھول کے مانگ تو وہ اسے اپنی برکتوں سے بھر دے گا۔

لہٰذا اپنی زندگی کو خداوند میں مسرور کریں اور جو آپ چاہتے ہیں اس سے پا کر خوش ہوں اور اس کے پیار کی گواہی دینے والے بنیں. خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات اور رحمتوں سے نوازے اور آپ کی زندگی کی تمام مشکلات کو ختم کرے اور آپ کو زندگی کی تمام خوشیوں سے نوازے۔ آمین!