jcm-logo

آپ کا نجات دہندہ کون ہے مرا ہوا محمد یا زندہ یسوع؟

آپ سب کو میرا سلام اور جیسس کرائیسٹ فار مسلم میں آپ کو خوش آمدید۔ آج میں اپنے مسلم دوستوں کے ساتھ نجات کے بارے میں ایک اہم معضوع پر گفتگو کرنا چاہوں گا جو پاکستان میں اور پوری دُنیا میں ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ ہم اِس دُنیا میں تقریباً 50، 60، 80 یا سو سال تک جی سکتے ہیں۔ تو کیا کبھی سوچا ہے کہ اُس کے بعد کیا ہو گا؟ کیا آپ نے کبھی اپنی نجات کے بارے میں سوچا ہے؟ کیا آپ یقین رکھتے ہیں کہ آپ کو نجات ملے گی؟ کیا آپ کو یقین ہے کہ خُدا آپ کو آپ کے گناہوں کے لئے معاف کرے گا؟ کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ جنت میں ہمیشہ کی زندگی پائیں گے؟ اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ محمدؐ آپ کی مدد کریں گے تو مجھے یہ کہتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا ہے لیکن وہ سچ نہیں ہے کیونکہ وہ سب نہیں ہوگا۔ سورۃ الاحقاف 9:46 میں لکھا ہے کہ:

"آپ کہہ دیجئے! کہ میں کوئی بالکل انوکھا پیغمبر تو نہیں نہ مجھے یہ معلوم ہے کہ میرے ساتھ اور تمہارے ساتھ کیا کیِا جائے گا۔ میں تو صرف اُسی کی پیروی کرتا ہوں جو میری طرف وحی بھیجی جاتی ہے اور میں تو صرف علیاﻻعلان آگاه کر دینے واﻻ ہوں”۔

جیسے کہ میں نے یہ آیت آپ کے سامنے رکھی ہے جس میں محمدؐ خود کہہ رہے ہیں کہ وہ خود نہیں جانتے کہ اُن کے ساتھ کیا ہوگا، تو وہ آپ کو نِجات کیسے دے سکتے ہیں۔ وہ شخص جو وفات پا چکا ہے۔ وہ شخص جو قبر میں ہے، وہ کیسے آپ کو نِجات فراہم کرے گا۔ تو میں آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہوں گا کہ آپ اپنی نِجات کے بارے میں سوچیں۔ یہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے کہ آپ اِسے نظرانداز کریں یا اِس سے بچیں یا یہ سوچیں کہ ہم اِس کے بارے میں کل یا کسی اور دن سوچیں گے، تو نہیں! آپ اِس کے بارے میں آج ہی سوچیں کیونکہ زندگی کا کچھ پتا نہیں کہ شاید آپ کسی وجہ سے اپنی زندگی کھو دیں۔ اور تو اُس کے بعد کیا ہوگا۔ تو اپنی نِجات کے بارے میں فوراً سوچیں کیونکہ معافی کے دروازے آج کھولیں ہیں اور وہ دروازے ہمیشہ نہیں کھولے رہیں گے۔ ایک طرف محمدؐ ہیں جو وفات پا چکیں ہیں اور دوسری طرف یسوع مسیح ہیں جو زندہ ہیں، جو زندہ خُدا ہیں، جو آپ کو بُلا رہے ہیں کہ آپ اُس کو قبول کریں۔ یسوع مسیح زندہ خُدا ہیں۔ یسوع مسیح روشنی ہیں۔ یسوع سچائی ہیں اور جو اُسے قبول کرتے ہیں وہ نِجات پاتے ہیں۔ یہ بائبل میں لکھا ہے کہ یسوع نے اِس بات کی یقین دہانی کی ہے کہ جو کسی اور نے نہیں کی۔

ڈیوڈ روتھفس