jcm-logo

آج کا پیغام – زندگی کا تاج

مکاشفہ 2 باب 10 آیت: ” جان دینے تک بھی وفادار رہ تو میں تجھے زندگی کا تاج دونگا "۔

صرف نام کا مسیحی ہونا کافی نہیں، اپنے اعمال کے ذریعے یسوع کے بتائے راستے پر چل کر اس کے ساتھ وفادار ہونا بھی ضروری ہے. اپنی روح سے یہ پوچھنا ضروری ہے کہ کیا ہم خداوند یسوع مسیح کے ساتھ نیک اور سچے دل سے چل رہے ہیں؟ کیا ہم اس کے ساتھ دل و جان سے وفادار ہیں؟ ہم میں سے بہت سے مسیحی غیر قوموں کے دباؤ میں آ کر ان کے ڈر سے اپنے خدا کا انکار کر دیتے ہیں. لیکن حقیقت میں ان درندوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ موت تو واجب ہے اور ایک نہ ایک دن آنی ہے، پھر موت سے ڈر کیسا؟ خدا نے کہا کہ جان دینے تک وفادار رہ تو میں تجھے زندگی کا تاج دونگا. اس لئے خدا میں وفادار ہو کر زندگی کا تاج حاصل کریں کیونکہ زندگی کا تاج ان دنیاوی آسائشوں سے بڑھ کر ہے. خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی مشکلات سے دور کرے اور آپ کو زندگی کی تمام خوشیاں عطا کرے۔ آپ اِسی طرح مسیح میں آگے بڑھتے جائیں۔ آمین!