jcm-logo

آج کا پیغام – مبارک ہیں وہ جو پاک دل ہیں

آج کا پیغام – مبارک ہیں وہ جو پاک دل ہیں

متّی 5 باب 8 آیت: ” مبارک ہیں وہ جو دل کے پاک ہیں کیونکہ وہ خداوند کو دیکھیں گے "۔

ہمارا جلال سے بھرا خدا یسوع مسیح یوں فرماتا ہے کہ اپنے دلوں کو پاک اور صاف رکھو اور صاف دلی سے آپس میں رہو. ہمارا کلام ہمیں پیار و محبت کا درس دیتا ہے. پیار وہی سچا ہے جو پاک اور صاف دل سے کیا جاتا ہے. یسوع مسیح نے ان لوگوں کو مبارک کہا ہے جو پاک دل ہیں. خداوند کو وہ لوگ بہت پسند ہیں جو پاک دل ہیں کیونکہ وہ کسی کے بارے میں غلط نہیں سوچتے۔ دلوں میں فساد اور منہ میں مٹھاس مت رکھو ہمارا کلام ہمیں اس بات کی واضح طور پر تلقین کرتا ہے۔

پاک کلام کہتا ہے کہ صاف دل رکھنے والے ہی خدا کو دیکھیں گے. اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ خدا کو دیکھیں اور اس سے ابدی زندگی حاصل کریں تو اپنے دل کو بدی و برائی سے پاک رکھیں. خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور کرے اور آپ کی زندگی میں آپ سب کو ہر قسم کی خوشی عطا کرے۔ آمین!