jcm-logo

شاگردوں کو روح القدس کا اختیار

شاگردوں کو روح القدس کا اختیار - خداوند کے احکام - قوموں کو شاگرد بناؤ

یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو روح القدس کا اختیار دیا۔ اور اُنہیں یہ حکم دیا کہ قوموں کو شاگرد بناؤ۔ جس کے حوالے سے بائبل کی آیت میں یہ لکھا ہے۔

متّی 28 باب 19 آیت: ” پس تم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور ان کو باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو "۔

آج کی مقدس آیت میں یسوع مسیح آسمان پر اٹھائے جانے سے پہلے اپنے شاگردوں اور وہاں موجود مسیحیوں سے ہم کلام ہوۓ اور اُنہیں یہ اختیار دیا کہ تم قوموں کو اپنا شاگرد بناؤ. وہ قومیں جو راہ، حق اور سچائی کی زندگی سے محروم ہیں اُنہیں باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو. دوسری قوموں تک میرا پیغام پہنچاؤ. لوگوں کو سچائی کی تعلیم دو. مسیح یسوع کے نام سے اُنہیں شفاء دو. اگر کوئی بدی کی راہ پر بھٹک گیا ہے تو اسے بپتسمہ دے کر ایک نئی زندگی دو. مسیح کے کلام کو زیادہ سے زیادہ تقسیم کرو. تا کہ جو لوگ گمراہ ہیں وہ مسیح میں نجات حاصل کر سکیں. بپتسمہ کی صورت میں ایک نئی اور مسیحی زندگی کا آغاز کریں۔ اِسی لئے مسیح کے نام میں آپ بھی لوگوں کو بپتسمہ دیں۔ آمین!