jcm-logo

آج کا پیغام – وہ جانور جو پاک کلام کے مطابق کھاۓ جا سکتے ہیں

آج کا پیغام - وہ جانور جو پاک کلام کے مطابق کھاۓ جا سکتے ہیں - حلال اور حرام میں فرق

آج کا پیغام – وہ جانور جو پاک کلام کے مطابق کھائے جا سکتے ہیں

احبار 11 باب 3 آیت: ” جانوروں میں سے جن کے پاؤں الگ اور چرے ہوئے ہیں اور وہ جگالی کرتے ہیں تم ان کو کھاؤ. مگر جو جگالی کرتے ہیں یا جن کے پاؤں الگ ہیں ان میں سے تم ان جانوروں کو نہ کھانا یعنی اونٹ کو کیوںکہ وہ جگالی کرتا ہے پر اس کے پاؤں الگ نہیں. سو وہ تمہارے لئے نا پاک ہے. اور سافان کو کیوںکہ وہ جگالی کرتا ہے پر اس کے پاؤں الگ نہیں. وہ بھی تمہارے لئے ناپاک ہے. اور خرگوش کو کیوںکہ وہ جگالی تو کرتا ہے پر اس کے پاؤں الگ نہیں. وہ بھی تمہارے لئے نا پاک ہے. اور سور کو کیوںکہ اس کے پاؤں الگ اور چرے ہوئے ہیں پر وہ جگالی نہیں کرتا. وہ بھی تمہارے لئے نا پاک ہے. تم ان کا گوشت نہ کھانا اور ان کی لاشوں کو نہ چھونا. وہ تمہارے لئے ناپاک ہیں "۔

ہم میں سے بہت سے مسیحی ہوں گے جن کو اس بات کا بلکل بھی علم نہیں ہو گا کہ پاک کلام ہمیں کن جانوروں کا گوشت کھانے کی اجازت دیتا ہے اور کن کی نہیں. پاک کلام نے اس بات کو بڑی وضاحت کے ساتھ اوپر لکھی آیت میں بیان کیا ہے کہ وہ جانور جو جگالی کرتے ہوں اور جن کے پاؤں چرے ہوئے ہوں ہم صرف ان کا ہی گوشت کھا سکتے ہیں. اور ایک مسیحی ہوتے ہوئے ہمیں ان جانوروں کو بلکل نہیں کھانا جن کو بائبل مقدس ہمیں کھانے سے منع کرتی ہے جیسے اونٹ، سافان، خرگوش اور سور. جو چیز کھا کر ہم ناپاک ہوں کلام کے مطابق ہمیں اس سے پرہیز کرنا ہے. کیوںکہ ناپاک روح خدا کی بادشاہی میں ہر گز داخل نہ ہو گی. آمین!