آج کا پَیغامخوش آمدید

مصیبت زدہ پر ظلم نہ کرو

مصیبت ذدہ لوگوں پر ظلم کرنے کی بجائے اُن کی مدد کریں۔ کیونکہ ہم مسیحی ہیں اور یسوع مسیح نے ہمیں رحمدلی سے کام لینے کا حکم دیا ہے۔ اور دُنیا میں ٘محبت کا پیغام پھیلائیں۔ جس کے حوالے سے بائبل یہ کہتی ہے۔

اِمثال 22 باب 22-23 آیت: ” مسکین کو اس لئے نہ لوٹ کہ وہ مسکین ہے اور مصیبت زدہ پر عدالت گاہ میں ظلم نہ کر کیونکہ خداوند ان کی وکالت کرے گا اور ان کے غارت گروں کی جان کو غارت کرے گا “۔

پاک کلام کی یہ آیت ہمیں انسانیت کا درس دیتی ہے. اپنے سے کم تر کو مسکین سمجھ کر اس پر ظلم نہیں کرنا چاہیے. جو لوگ پہلے سے ہی مصیبت زدہ ہوں اُن پر ظلم مت کرو بلکہ ایک مسیحی ہونے کے ناطے اُن کی مدد کرو نہ کہ اُنہیں کمزور سمجھ کر اُن پر ظلم کیا جائے. یہ جان لو کہ خداوند انکا رہبر ہے. خداوند ان کا بچانے والا ہے۔

جن کو انسان سے انصاف نہ مل سکے انکا انصاف خداوند خود کرتا ہے. لہٰذا کسی کے ساتھ ناانصافی کرنے سے پہلے یہ ضرور جان لیں کہ خداوند اُنکی وکالت کرے گا. کسی پر ظلم کرنے سے پہلے پل بھر کے لئے یہ ضرور سوچ لیں کہ خدا ہم سب سے پیار کرتا ہے۔ وہ صلح اور رحم کا بادشاہ ہے. اِس لئے یاد رکھیں کہ مارنے والے سے بچانے والے کا ہاتھ زیادہ قوی ہے. آمین!


Previous post

ہماری مقدس ماں

Next post

مسیحیت میں سب برابر ہیں

No Comment

Leave a reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.