jcm-logo

میری زندگی کا مقصد – انجیل کی منادی

یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے - میری زندگی کا مقصد - انجیل کی منادی - کلام کی منادی

متی 10 باب 7 آیت: ” اور چلتے چلتے یہ منادی کرنا کہ آسمان کی بادشاہی نزدیک آ گئی ہے "۔

ہر انسان کا اس دنیا میں آنے کا کوئی نہ کوئی مقصد ہے، جس طرح خدا نے زمین پر اپنا اکلوتا بیٹا بھیجا جس کی زندگی کا یہ مقصد تھا کہ وہ انجیل کی سچائی اور انجیل کی باتوں کو دنیا کے ہر کونے تک پھیلائے تب تک جب تک کہ تمام روحیں خدا کو سجدہ نہ کریں اور خدا سے نجات حاصل نہ کر لیں. ہمارا خدا نجات دہندہ ہے. وہ کسی کی ہلاکت نہیں چاہتا، اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اپنی زندگی کا مقصد بنائیں کہ ہمیں دنیا میں رہ کر خدا کے حکموں پر چلنا ہے اور اس کے کلام کو ہر گھر تک پہنچانا ہے، جیسا کہ خدا کے شاگردوں نے بھی خدا کے ساتھ مل کر انجیل کی منادی کی۔

ٹھیک اسی طرح ہم سب بھی خدا کے شاگرد ہیں اور ایک اچھا شاگرد وہی ہوتا ہے جو اپنے مالک کے حکموں پر چلتا ہے. ہمیں چاہیے کہ جو مشن اس زمین پر ہمارے خداوند یسوع مسیح نے شروع کیا تھا اس کو اپنی زندگی کا مقصد بنا کر اس کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلیں، انجیل مقّدس کے کہے ہر لفظ کے مطابق اپنی زندگی گزاریں، اور خدا کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کو مقّدس کلام کے ذریعے اس کے پاس واپس لائیں. آمین!