jcm-logo

یسوع نے کیوں تیس سال تک منادی کرنے کا انتظار کیا ؟

یسوع نے کیوں تیس سال تک مِنادی کرنے کا انتظار کیا ؟ - پاک کلام کی منادی

مسلمان اکثر و اوقات یہ سوال کرتے ہیں کہ کیوں یسوع نے تیس سال کی عمر تک مِنادی شروع کرنے کا انتظار کیا ؟ خدا نے اپنا بیٹا زمین پر بھیجا تاکہ وہ اپنے عہد کو پورا کر سکے. انجیل کے پرانے عہد نامے کی گنتی کی کتاب ہمیں یہ بتاتی ہے کہ خادم کی عمر تیس سے پچاس سال تک ہونی چاہیے. عمر کی ضرورت پر پادریوں نے کچھ دیر تک بہت سختی کی تھی اور بہت دیر تک یہودی ِاس چیز پر پابند رہے تھے. یسوع نے ایمانداری سے اپنی چھوٹی سے چھوٹی ذمہ داری نبھائی. اُنہوں نے اپنی تعلیم کے مطابق زندگی گزاری، یہودی رسموں رواج کو مانا، اور تیس سال کی عمر ہونے پر مِنادی شروع کی۔ آپ سب بھی یسوع مسیح کی تعلیمات پر عمل کریں اور لوگوں کو مسیح کی تعلیم دیں اور قوموں کو شاگرد بنائیں۔ کیونکہ یسوع مسیح نے بھی اِس بات کا حکم دیا ہے کہ ” قوموں کو پاک کلام کی تعلیم دو اور قوموں کو شاگرد بناؤ "۔ یسوع مسیح کے نام میں لوگوں کو بپتسمہ دیں۔ خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کی زندگی کی تمام مشکلات کو دور کرے اور آپ سب کو زندگی کی تمام خوشیاں عطا کریں۔ آمین!