jcm-logo

زبور 23 – خداوند میرا چوپان ہے

زبور 23: خداوند میرا چوپان ہے۔ مجھے کمی نہ ہوگی۔ وہ مجھے ہری ہری چراگاہوں مے بٹھاتا ہے۔ وہ مجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔ وہ میری جان کو بحال کرتا ہے۔ وہ مجھے اپنے نام کی خاطر صداقت کی راہوں پر لے چلتا ہے۔ بلکہ خواہ موت کے ساۓ کی وادی میں سے میرا گزر ہو، میں کسی بلا سے نہیں ڈرونگا کیونکی تو میرے ساتھ ہے۔ تیرے عصا اور تیری لاٹھی سے مجھے تسلّی ہے۔ تو میرے دشمنوں کے رو برو میرے آگے دسترخوان بچھاتا ہے۔ تو نے میرے سر پر تیل ملا ہے۔ میرا پیالہ لبریز ہوتا ہے۔ یقیناً بھلائی اور رحمت عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہینگی اور میں ہمیشہ خداوند کے گھر میں سکونت کرونگا۔ آپ سب خداوند سے اپنے پورے ایمان سے دعا کیجیے تاکہ وہ آپ سب کو اپنے فضل سے نوازے اور آپ مسیح میں نئی زندگی پائیں۔ بائبل پڑھیں اور خدا کے کلام کو جانیں اور خداوند کو جانیں تاکہ آپ ایک اچھی اور برکت والی زندگی پا سکیں۔ خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کی تمام مشکلات کو دور کرے اور آپ سب کو زندگی کی تمام خوشیاں عطا کرے۔ آمین