jcm-logo

آج کا پیغام – یسوع شفا کا ممبح ہے

یرمیاہ 17 باب 14 آیت: ” اے خداوند! تو مجھے شفاء بخشے تو میں شفاء پاونگا. تو ہی بچائے تو بچونگا کیونکہ تو میرا فخر ہے "۔

آج کا یہ پیغام میرے ان بہن بھائیوں کے لئے ہے جو کسی نہ کسی مہلک بیماری میں مبتلا ہیں۔

ہمارا یسوع مسیح شفاء کا ممبح ہے جس نے اندھوں کو آنکھیں، لنگڑوں کو ٹانگیں دیں، اور مردہ لوگوں کو زندہ کیا. جب وہ اتنے بڑے بڑے معجزات کر سکتا ہے تو کیا وہ آپ کو شفاء عطا نہیں کر سکتا؟ اگر ضرورت ہے تو صرف اس بات کی کہ آپ منہ کھول کر اس سے مانگیے، ایمان سے مانگیے اور اس یقین سے مانگیے کہ جو آپ مانگیںگے وہ آپ کو ملیگا، تو وہ آپ کی بڑی سے بڑی یا لاعلاج بیماریوں سے بھی آپ کو شفاء دیگا کیونکہ قدرت اس کے ہاتھ میں ہے. جو ہسپتالوں میں موت سے لڑ رہے ہیں اور اپنے گھروں میں بیماریوں میں مبتلا ہیں ایمان سے اسے پکاریں اور شفاء حاصل کریں. مایوس نہ ہوں کیونکہ ہمارا خدا زندہ اور جلالی ہے. شفاء اس کے ہاتھ میں ہے. اپنے سروں کو جھکائیں اور ہاتھوں کو اٹھا کر اس سے شفاء مانگیں اور اس کی برکتوں سے مالا مال ہوں. آمین!