jcm-logo

آج کا پیغام – گناہوں کا اقرار

آج کا پیغام – گناہوں کا اقرار

امثال باب 28 آیت 13: ” جو اپنے گناہوں کو چھپاتا ہے کامیاب نہ ہوگا، لیکن جو ان کا اقرار کر کے ان کو ترک کرتا ہے اس پر اس کی رحمت ہوگی "۔

انسان غلطی کا پتلا ہے، ہمیں خدا سے چھپنے کی بجائے اس کے حضور جھک کر معافی مانگنی چاہیے. جو انسان اپنے گناہ کا اقرار خدا کے آگے دل سے کرتا ہے خدا اسے معاف کرنے کی قوت رکھتا ہے. ہمیں اس کے آگے جھکنا اور اپنے گناہوں کا اقرار کرنا چاہیے تاکہ ہم توبہ کی نوبت تک پہنچ سکیں. ہمیں خدا سے کچھ نہیں چھپانا اور نہ ہی ہم چھپا سکتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے دل گردوں کو جانچتا اور پہچان لیتا ہے. سو آئیے اپنے خدا کے آگے سچے دل سے معافی مانگیں. اپنے گناہوں کا اقرار کر کے اس کی برکتوں سے مالامال ہوں. آمین!