jcm-logo

آج کا پیغام – پاک کلام پڑھنے اور سننے کی اہمیت

لوقا 11 باب 28 آیت: ” اس نے کہا ہاں۔ مگر زیادہ مبارک وہ ہیں جو خدا کا کلام سنتے اور اس پر عمل کرتے ہیں "۔

اس جدید کمپیوٹر اور موبائل کے دور نے ہمیں خدا سے دور کر دیا ہے. دن بہ دن ہم اپنے خدا، اس کے کلام اور اس کی بے پناہ محبّت سے اپنے آپ کو دور کرتے جا رہے ہیں. فلموں، ویڈیو گیم، اور فحاشیوں کے لئے وقت ہے لیکن جہاں خدا کی بات آتی ہے، وقت کا فقدان ہو جاتا ہے. اپنے ہر روزمرّہ کے کام کو اہمیت دیتے ہیں لیکن پاک کلام انجیل مقدّس کی تو زندگی میں کوئی جگہ ہی نہیں رہی ہے. یہ کچھ ایسی حقیقت ہیں جن کو ہم دیکھ کر بھی نظرانداز کرتے ہیں. انجیل مقدّس میں پاک کلام کو پڑھنے اور سننے والوں کو مبارک کہا گیا ہے. دنیاوی کام تو آخری سانس تک ہمیں اپنے ساتھ الجھائے رکھیںگے. اس بات کا فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ ہمیں روزمرّہ کی زندگی میں کب اور کتنا وقت اپنے خدا کو دینا ہے. میرے پیارے مسیحی بہن بھائیوں پاک کلام کو پڑھنے اور سننے کی عادت ڈالیے اور آپ کی آئندہ نسل جو آپ سے سیکھتی ہے اسے بھی یہی سکھائیے. اس طرح سے آپ اور آپ کا گھرانہ خدا کے حضور مبارک ٹھہرایا جائے گا. آمین!