jcm-logo

آج کا پیغام – دنیاوی آسائشوں کے لئے خدا کا انکار

متی 10 باب 33 آیت: ” مگر جو کوئی آدمیوں کے سامنے میرا انکار کریگا میں بھی اپنے باپ کے سامنے جو آسمان پر ہے اس کا انکار کرونگا "۔

یہ خاص پیغام ان مسیحیوں کے لئے ہے جو کہنے کو تو مسیحی ہیں لیکن یسوع کے نام سے اکثر انکار کرتے ہیں اور اس کے نام سے ان کو شرم محسوس ہوتی ہے. دنیاوی خودگرزی میں آ کر اپنے خدا سے منہ پھیر لیتے ہیں، دنیا کے ظلم و ستم سے بچنے کے لئے اس کا پیروکار ہونے سے انکار کرتے ہیں. موت، جس کا کوئی علم نہیں کہ کب اور کہاں آ جائے، اس سے بچنے کے لئے اپنے خدا کا، ابدی زندگی دینے والے کا انکار کر دیتے ہیں. جب کہ اس کے برعکس ہمیں فخر ہونا چاہیے اپنے مسیحی ہونے پر. جس نے ہمارے گناہوں کی خاطر صلیب پر جان دی، ہم اس پیار کرنے والے خدا کا انکار دنیاوی رشتوں اور دھن دولت کے لئے کر دیتے ہیں! دنیا میں تو ہم سکون پا لینگے، خواہشات پوری کر لینگے، اپنی جانیں بھی بچا لینگے پر کیا اپنے خدا کا انکار کر کے ابدی زندگی پا سکیںگے؟ خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کی تمام مشکلات کو دور کرے اور آپ کو زندگی کی تمام خوشیاں عطا کرے۔ آمین!