jcm-logo

آج کا پیغام – آزمائش

یعقوب 1 باب 12 آیت: ” مبارک وہ شخص ہے جو آزمائش کو برداشت کرتا ہے کیونکہ جب مقبول ٹھہرا تو زندگی کا وہ تاج حاصل کریگا جس کا خداوند نے اپنے محبّت کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے "۔

انجیل مقدّس میں اس شخص کو مبارک کہا گیا ہے جو آزمائش کا وقت برداشت کرتا ہے. زندگی کا سفر غم و خوشی سے بھرا ہے جس دوران ہم بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور جو ہمارے لئے ایک امتحان کا وقت بن کر آتا ہے. خدا ہمارے ایمان کو پرکھنے کے لئے ہم پر یہ امتحان کا وقت بھیجتا ہے یہ جاننے کے لئے کہ ہم کتنے وفادار ہیں اس کے ساتھ. اور جو شخص آزمائش کے وقت میں بھی خدا کو نہیں چھوڑتا، اس کے نام کو مبارک کہتا ہے، وہ آسمان کی بادشاہی میں داخل ہوگا اور جان لیجئے کہ آزمائش بھی خدا صرف ان پرہی بھیجتا ہے جنہیں وہ پیار کرتا ہے اور انہیں اپنے کاموں کے لئے چنتا ہے. اس لئے امتحان کی گھڑی میں گھبرائیے نہیں بلکہ اپنے ایمان کو مضبوط رکھیے اور اپنے خدا کا ہاتھ کبھی نہ چھوڑئیے. آمین!