بَائبل اسکول بنکاکخوش آمدیدویڈیوز

یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے تنظیم کا بینکاک، تھائی لینڈ میں بائبل اسکول کا افتتاح

اسلام مذہب کو چھوڑ کر مسیحیت کو اپنانا ایک مسلمان کے لئے نہ کبھی آسان تھا اور نہ ہی کبھی ہو گا. ایسے مسلمانوں کے لئے تشدد کا ڈر اور سماجی اور قانونی پابندی اہم چیلنجز ہوتے ہیں. اسلامی ممالک میں معاشرے، افسران اور خاندان ایسے مسلمانوں کو برادری سے باہر کر دیتے ہیں، انہیں ستاتے ہیں اور یہاں تک کہ انہیں مار بھی دیتے ہیں صرف اس وجہ سے کہ انہوں نے یسوع کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کیا. اسلامی ممالک میں رہ رہے زیادہ تر مسلمان جو یسوع کو اپنا رب مانتے ہیں خفیہ طور سے مسیحیت پر عمل کرنے پر مجبور ہوتے ہیں. جو لوگ مالی طور پر مضبوط ہوتے ہیں وہ اپنی زندگی کو بچانے کے لئے دوسرے ممالک کو ہجرت کر جاتے ہیں. اسلامی شریعت قانون کے تحت ایک مسلمان کے لئے اپنے مذہب کو چھوڑنے کا نتیجہ موت ہوتی ہے۔

کئی ایسے سابق مسلمان تھائی لینڈ میں جلاوطنی میں رہ رہے ہیں. ہماری تنظیم “یسوع مسیح مسلمانوں کے لیے” نے ایسے سابق مسلمانوں کی مدد کرنے کے لئے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایک بائبل اسکول کھولا ہے تاکہ ہم ان کو یسوع مسیح کے پیغام اور اس کی تعلیم کا اور زیادہ علم فراہم کرا سکیں جبکہ انہوں نے یسوع کے لئے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالا اور یسوع کی محبت کے لئے اپنے گھر، خاندان، دوستوں اور ملک کو بھی چھوڑا. صرف اتوار والے دن گرجاگھر میں موجودگی درج کرانا ہی کافی نہیں ہے. انہیں دل کی گہرائیوں سے خدا کو جاننے کی ضرورت ہے. یہی وجہ ہے کہ ہمارے تعلیم یافتہ استاد جو ایک پاسٹر بھی ہیں انہوں نے ان نئے مسیحیوں کے لئے خاص طور پر ایک کورس تیار کیا ہے تاکہ یہ لوگ مسیحیت کو اور اچھی طرح جان سکیں اور دوسروں کے ساتھ بھی یسوع میں نجات کی خوش خبری کو اشتراک کر سکیں۔

جے. سی. ایم. بائبل اسکول صرف ان سابق مسلمانوں کو ہی تعلیم دستیاب نہیں کراتا ہے جنہوں نے ابھی ابھی یسوع کو اپنی زندگی میں قبول کیا ہے بلکہ ہمارا اسکول ان مسلمانوں کو بھی مکمل مدد فراہم کراتا ہے جو یسوع کی طرف متوجہ ہیں اور سچ کو جاننے کے لئے بیتاب ہیں. مطالعہ پروگرام کے حصے کے طور پر تمام شاگردوں کو بائبل، مسیحیت کے بارے میں مختلف کتابیں ،CD’s اور DVD’s ان کی اپنی زبان میں دستیاب کرائی جاتی ہیں تاکہ وہ بغیر کسی مشکل کے اپنی مادری زبان میں انجیل کو پڑھ اور سمجھ سکیں۔

جے. سی. ایم. بائبل اسکول کو قائم رکھنے اور اسے چلانے کے لئے ہمیں آپ کے ادار تحائف اور مدد کی ضرورت ہے. آپ ہمیں اپنی مدد ہماری ویب سائٹ پر پے پال لنک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں. مزید معلومات کے لیے برائے مہربانی ہم سے رابطہ کرنے میں ہچکچائیگا نہیں۔

آپ کی مدد ہمیں انسانوں کے مچھواروں کو مسلم دنیا کے ان لوگوں تک بھیجنے کے قابل بنائے گی جو یسوع کو نہیں جانتے ہیں یا جانتے ہوئے بھی کسی وجہ سے اس کو اپنانے سے ڈرتے ہیں. انہیں یسوع کی ضرورت ہے اور یسوع سے نجات پانے پر ان کا بھی حق ہے. اس لیے اپنے دلوں کو خدا کے اس کام کے لئے كھوليے اور ہماری مدد کیجئے. خدا آپ سب کا بھلا کرے. یسوع مسیح کی جے ہو۔


ShareShare on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+Email this to someone
Previous post

یسوع مسیح مسلمانوں کے لئے تنظیم بینکاک، تھائی لینڈ میں بائبل اسکول شروع کرنے جا رہی ہے

Next post

تھائی لینڈ میں ایک پاکستانی مسیحی ماں کی حالت زار - طبی امداد کی فوری ضرورت

No Comment

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.