graham

گراہم فورڈ
تنظیم کے بانی

imran

ڈیوڈ روتھفس
ناظم

ماریہ
سربراہ – اردو سیکشن

 

ہمارا مشن

یہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے. جس کا مقصد گواہی، شاگردی، گرجاگھر اور ایک خصوصی سینٹر کے زریعے مسلمانوں کو خدا کی بادشاہت میں آنے کی دعوت دینا ہے. 1.6 بلین لوگ ایسے ہیں جن کو علم نہیں کے سچی بخشش صرف خداوند یسوع مسیح میں ہی پائی جاتی ہے. قوانین، زبان، خوف، اور غلط معلومات یہ کچھ ایسی وجوہات ہیں جو اِن 1.6 بلین لوگوں کو خدا کو اپنا نجات دہندہ قبول کرنے سے روکے ہوئے ہیں۔

ہماری خواہش ہے کہ خدا کے کلام کو پھیلا ئیں اور قیامت کی سچائی کے بارے میں اسلامی دنیا کو آگاہی دیں. ہمیں اُمید ہے کہ ہم ہر زبان، نسل اور قوم کے مسلمانوں تک پہنچیں گے. مسیحی ہونے کے ناطے ہم تب تک مطمئین نہیں ہو پائیں گے جب تک ہم ہر لاعلم مسلمان کو یہ آگاہی نہ دے سکیں کہ سچی بخشش کا ذریعہ صرف خداوند یسوع ہے۔

ہماری ٹیم بہت سے تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں سے بنی ہے۔ جیسے کہ پادری، مشنری، وہ مسلمان جو مسیحت قبول کر چکے ہیں اور بہت سے لوگ جو مختلف طریقے سے اس منسٹری کو چلانے میں ہماری مدد کر رہیں ہیں. ہماری ٹیم نے یہ عہد لیا ہے کہ ہم خدا کا کبھی نہ ختم ہونے والا پیار اور نجات جو صرف خداوند میں موجود ہے مسلمانوں کے سامنے ظاہر کریں. انجیل میں موجود خداوند یسوع مسیح کے کہے یہ الفاظ ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

یسوع نے پاس آ کر اُن سے باتیں کیں اور کہا کہ آسمان اور زمین کا کُل اِختیار مجھے دے دیا گیا ہے پس تم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور اُن کو باپ بیٹا اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو اور یہ کہہ دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جن کا میں نے تم کو حکم دیا اور دیکھو میں تمہارے ساتھ دنیا کے آخر تک ہوں”۔ 

ہماری منسٹری کے مندرجہ ذیل مقاصد ہیں:


ShareShare on FacebookTweet about this on TwitterShare on Google+Email this to someone