jcm-logo

ایسٹر کیا ہے ؟

ایسٹر کیا ہے ؟ - مسیحی تہوار - یسوع کے جی اُٹھنے کا دن - جمعہ کا دن |

ایسٹر کیا ہے؟ اس سوال کو لے کر غیر قومیں بہت سی الجھنوں کا شکار ہیں. کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسٹر انڈوں پر سجاوٹ کرنے اور خوبصورت اور رنگ برنگے  پتلے سجانے کے لئے ہوتا ہے۔ جبکہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسٹر کا دن خدا کی موت پر فتح اور مردوں میں سے جی اٹھنے کا دن ہوتا ہے اور ہم اسی بات کی خوشی مناتے ہیں. لیکن لوگ پریشان اور الجھن میں ہیں کہ ان رنگ برنگے انڈوں اور سجاوٹ کا خدا کے جی اٹھنے سے کیا تعلق ہے۔

بائبل صاف بتاتی ہے کہ خداوند یسوع المسیح ہفتے کے پہلے روز یعنی اتوار کے دن مردوں میں سے جی اٹھے تھے. یوحنا  20 باب 1-3 آیت کے مطابق ہفتے کے پہلے دن مریم مگدلینی ایسے تڑکے کہ ابھی اندھیرا ہی تھا قبر پر آئی اور پتھر کو قبر سے ہٹا ہوا دیکھا. پس وہ شمعون، پطرس اور اس دوسرے شاگرد کے پاس جسے یسوع عزیز رکھتا تھا دوڑی گئی اور ان سے کہا کہ خداوند کو قبر سے نکال لے گئے اور ہمیں معلوم نہیں کہ اسے کہاں رکھ دیا۔

خداوند یسوع المسیح کو ہفتے کے پہلے روز جب مریم مگدلینی دیکھنے گئیں تو اُنہوں نے قبر خالی پائی کیونکہ خداوند یسوع المسیح اپنے وعدہ کے مطابق مردوں میں سے جی اٹھے تھے اور اسی لیے ہم مسیحی ہفتے کے پہلے روز یعنی اتوار کے دن  ایسٹر مناتے ہیں. یہ وہ دن ہے جس دن خداوند نے اپنے وعدہ کے مطابق موت پر فتح پائی۔ ہم اس دن کو خداوند یسوع المسیح  کے جی اٹھنے کی عید مناتے ہیں اور خوشی کرتے ہیں۔

 اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بہت سے مسیحی اس بات کو محسوس کرنے لگے کہ اس دن کو ایسٹر اتوار کی بجائے خداوند کا مردوں میں سے جی اٹھنے کا اتوار کہنا چاہیے کیونکہ یہ انجیل کی رو سے بھی بہتر ہو گا. ایک مسیحی ہونے کے ناطے ہمیں اس خاص دن پر موج مستی نہیں کرنی چائیے بلکہ اس دن کو خداوند کو یاد کر کے، اسکی قربانیاں یاد کر کے منانا چائیے اور کوئی غلط کام نہیں کرنا چائیے. یہ بات سچ ہے کہ خداوند نے موت پر فتح پائی اور ان کی موت پر فتح اور زندہ آسمان پر اٹھائے جانے نے خدا کا یہ وعدہ بھی پورا کر دیا کہ جو کوئی خداوند یسوع المسیح کو اپنا نجات دہندہ قبول کرے گا خداوند ان سب کے لیے آسمان پر ابدی گھر بنائے گا۔ آمین!