jcm-logo

آج کا پیغام – نوجوان نسل اور خدا کے بیچ دوری

واعظ 12 باب 1 آیت: ” اور اپنی جوانی کے دنوں میں اپنے خالق کو یاد کر جب کہ برے دن ہنوز نہیں آئے اور وہ برس نزدیک نہیں ہوئے جن میں تو کہے گا کہ ان سے مجھے کچھ خوشی نہیں "۔

آج کا پیغام ہماری نوجوان نسل کے لئے ہے جو جوانی کے آیام میں خدا کو بھول جاتے ہیں اور اپنی جوانی کو دنیا کی رنگینیوں میں گزار دیتے ہیں. کیا فائدہ اس جوانی کا جس میں خدا کی خدمت نہ کی جائے؟ کلام مقدس فرماتا ہے کہ جوانی کے دنوں میں اپنے خالق کو یاد کر تاکہ بڑھاپے میں تجھے افسردہ نہ ہونا پڑے. اپنی جوانی میں خداوند کو پکار اور اس کی برکتوں سے سیر ہو تاکہ تیری اولاد بھی تیرے نیک اعمال سے برکتیں پائے. اپنی جوانی کو بدی کی راہ میں ضایع نہ کرو. گزرا وقت کبھی واپس نہیں آتا ہے. کہیں ایسا نہ ہو کہ زندگی میں صرف جوانی کی خطاؤں کا پچھتاوا رہ جائے اور معافی کے لئے سارے دروازے بند ہو چکے ہوں. اے جوان نسل، خدا کے پاس آؤ، وہ دونوں ہاتھ پھیلا کر آپ کو اپنی طرف بلا رہا ہے. اس کے پیار کو نہ ٹھکرائیے. خداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کی تمام مشکلات کو دور کرے اور آپ سب کو زندگی کی تمام خوشیاں عطا کرے۔ آمین!